قاسم آباد میوزیم کے قریبکار الٹنے سے 2افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) قاسم آباد سندھ میوزیم کے قریب کار الٹنے سے دو افراد زخمی ہوگئے حادثہ تیز رفتاری کے باعث ہوا،ریسکی ٹیم نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا
اور گاڑی کو ریکوری وہیکل کی مدد سے کار کو سڑک سے ہٹا کر ٹریفک کی روانی کو بحال کر دیا ۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی: گاڑی کی ٹکر سے 1 شخص جاں بحق ایک زخمی، مشتعل افراد نے گاڑی کو آگ لگادی
فوٹو: اسکرین گریپ سوشل میڈیاکراچی کے علاقے گلشن اقبال میں گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈسکو بیکری کے قریب گاڑی کی ٹکر سے 2 راہگیر زخمی ہوئے، مشتعل افراد نے گاڑی کو آگ لگادی۔ حادثے کا ایک زخمی دوران علاج دم توڑ گیا۔
پولیس کے مطابق تیز رفتار گاڑی فٹ پاتھ سے ٹکرا کر مخالف سمت آگئی تھی، سڑک کی دوسری جانب دو افراد گاڑی کی زد میں آئے، حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔
گاڑی کے ڈرائیور سمیت 3 افراد کو حراست میں لے لیا گیا، گاڑی جلانے والے کچھ افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔