متحدہ عرب امارات میں نئے خاندانی قوانین متعارف
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں خاندانی قانون میں زبردست تبدیلیاں کی گئی ہیں جن کا اطلاق رواں برس اپریل سے ہوگا۔ عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں بچوں کی تحویل، مالی حقوق اور تعلیمی سرپرستی جیسے اہم خاندانی نوعیت کے قوانین میں ترامیم کی گئی ہیں۔ ان ترمیم میں شادی کےلیے عمر کی حد، والدین کے ساتھ بدسلوکی سمیت بچوں اور خاندانوں کے تحفظ کو بڑھانا ہے۔ لڑکوں اور لڑکیوں کی والد کی تحویل میں دینے کی عمر میں
توسیع کرکے 18 سال کردی گئی۔ اس سے پہلے بچے ماو¿ں کے پاس رہیں گے۔ نئی دفعات کے تحت 15 سال کی عمر کے بچوں کو یہ انتخاب کرنے کی اجازت ہے کہ وہ ماں یا باپ میں سے کس کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔ تاہم عدالت کا ان کے انتخاب کو ان کے بہترین مفاد میں ہونے کی جانچ کرے گی۔ سنگین طبی یا نفسیاتی حالات کے حامل بچے 18 سال کی عمر کے بعد بھی ماں کے پاس ہی رہیں گے جب تک کہ عدالت کو یہ معلوم نہ ہو کہ متبادل انتظام بچے کی بہتر خدمت کرتا ہے۔ قانون میں کی گئی نئی ترمیم کے مطابق اب غیر مسلم ماو¿ں کو اجازت ہے کہ وہ عدالت کی منظوری سے اپنے 5 سال سے زیادہ عمر کے بچوں کو ان کے مسلمان والد سے اپنی تحویل میں لے سکیں۔ نئے قوانین کے تحت بیویاں اب 6 ماہ تک بیک ڈیٹڈ مینٹی ننس کا دعویٰ کر سکتی ہیں اور لازمی رقم میں اضافے کی درخواست کر سکتی ہیں۔ ماہانہ وظیفے میں اضافے کا مطالبہ بھی کرسکتی ہیں۔ اسی طرح بچوں کی شناختی دستاویزات کو سنبھالنے کے حوالے سے سخت ترامیم متعارف کرائی گئی ہیں۔ سفری شرائط کی خلاف ورزی یا بچوں کی سرپرستی کے دستاویزات فراہم کرنے میں ناکامی پر 5 ہزار درہم سے 10 ہزار درہم تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
امارات کے قونصل جنرل ڈاکٹر بخیت عتیق الرومیثی کاسکھر بئراج کا دورہ،
متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل کا چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ کے ہمراہ سکھر بیراج کا دورہکراچی (اسٹاف رپوٹر)متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل ڈاکٹر بخیت عتیق الرومیثی نے چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ کے ہمراہ روہڑی کی تاریخی لینس ڈاؤن برج کے قریب برج العرب کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا دیا اس موقع پر چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ اور ڈپٹی کمشنر سکھر ڈاکٹر ایم بی راجہ دھاریجو نے لینس ڈاؤن پل کی تاریخی اہمیت اور اس کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل نے لینس ڈاؤن میوزیم کا بھی دورہ کیا علاقے کی ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔یہ منصوبہ نہ صرف علاقائی ترقی میں معاون ثابت ہوگا بلکہ تاریخی اور ثقافتی ورثے کی بحالی اور سیاحت کے فروغ کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔