پاکستان سپرلیگ سیزن 10کی ڈرافٹنگ کی تاریخ تبدیل کردی گئی
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کی ڈرافٹنگ کی تاریخ تبدیل کردی گئی ، ڈرافٹنگ اب 13جنوری کو لاہور میں ہونے کا امکان ہے۔ذرائع پی ایس ایل کے مطابق پی ایس ایل ڈرافٹنگ تقریب کی ریہرسل 12جنوری کو ہوگی،بارش کی پیش گوئی کی وجہپی ایس ایل ڈرافٹنگ کی تاریخ کو بدلا جارہا ہے،دو دن آگے ہونے سے پروڈکشن اور براڈ کاسٹرز کو تیاریوں کا مزید موقع مل گیا ہے۔پی ایس ایل مینجمنٹ نے 11 جنوری کو بارش کی وجہ سے تاریخ کو تبدیل کیا،پی ایس ایل ڈرافٹنگ کی نئی تاریخ کا اعلان جلد متوقع ہے۔پی ایس ایل سیزن 10کی ڈرافٹنگ گوادر میں11جنوری کو شیڈول تھی،مینجمنٹ اچھے طریقے سے ڈرافٹنگ کا انعقاد کروانے کی خواہشمندہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم ابرآلود جبکہ ہلکی بارش کی توقع ہے،موسمیات
ہفتہ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ۔تاہم شمال مغربی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان،کشمیر،مری اور گلیات میں بارش /برفباری کی توقع۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع ، با لا ئی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں صبح /رات کے اوقات میں درمیانی سے شدید دُھند چھائے رہنے کی توقع۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد اورمطلع جز وی ابر آلود رہا۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع اور با لا ئی سندھ میں درمیانی سے شدید دُھند چھائی رہی۔
آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی 13، اسکردومنفی 10، گوپس ، قلات، زیارت منفی 07، استور منفی06،کالام منفی 05، کوئٹہ، مالم جبہ،گلگت، ہنزہ اور راولاکوٹ میں منفی 04ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔