سندھ بیچ گیمز:کراچی کےکھلاڑیوں کے ٹرائلز کاا علان
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)سندھ بیچ گیمز 2025 میں بیچ باکسنگ (میل/ فی میل)،بیچ ہینڈ بال (میل)، بیچ تھرو بال (فی میل)، بیچ والی بال (میل/ فی میل)، بیچ ٹینس (میل/ فی میل)، بیچ کبڈی ایشین اسٹائل (میل) کے کراچی ڈویڑن کے ٹرائلز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈویڑن سطح پر ٹیموں کی تشکیل کیلییکراچی ڈویژن کے رہائشی پلئیرز ٹرائلز میں بھرپور حصہ لے سکتے ہیں ۔ 12 جنوری بروز اتوار صبح دس بجے بمقام کلفٹن بیچ نزد ڈولمن مال کھلاڑیوں کے ٹرائلز ہوں گے جبکہ بیچ باکسنگ کے ٹرائلز 13 جنوری کو ککری گراؤنڈ میں منعقد کیے جائیں گے۔ پلئیرز کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ اپنے ساتھ 2 عدد پاسپورٹ سائز تصاویر، شناختی کارڈ/ ب فارم کی کاپی ساتھ لائیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر سزائیں و جرمانے بڑھانے کی تجاویز
— فائل فوٹوکراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر سزائیں اور جرمانے بڑھانے کی تجاویز سامنے آ گئیں۔
چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی زیرِ صدارت ٹریفک قوانین میں اصلاحات سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن، کمشنر کراچی سید حسن نقوی سمیت متعلقہ حکام شریک ہوئے۔
اجلاس میں ڈی آئی جی ٹریفک اور سیکریٹری ٹرانسپورٹ نے موٹر وہیکل آرڈیننس 1965ء میں مجوزہ ترامیم پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ قوانین کی خلاف ورزی پر موٹر بائیک سے لے کر ہیوی ٹرانسپورٹ کے لیے بھاری جرمانے کی تجویز ہے، فیس لیس ٹکٹس سسٹم کی تجویز بھی ہے جو خودکار نمبر پلیٹ کی شناخت اور اسپیڈ کیمروں سے جرمانے جاری کرے گا۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایات پر صوبے بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ تمام نئے ڈرائیورز کے لیے ڈرائیونگ کورس لازمی کرنے کی ترمیم کی بھی تجویز ہے، گاڑیوں کی رجسٹریشن کی مدت 6 ماہ سے کم کر کے 1 ماہ کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ تمام کمرشل گاڑیوں میں ٹریکنگ اور سیفٹی ڈیوائسز کی تنصیب کی بھی تجویز ہے، صوبے میں چلنے والی تمام کمرشل گاڑیوں میں ڈیش کیم اور کیبن کیمرا لگانے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔
اجلاس میں ٹریفک انجینئرنگ بیورو میں اصلاحات کے لیے چیف سیکریٹری نے فنڈز فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔
چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر سزائیں اور جرمانے بڑھائے جائیں گے۔
چیف سیکریٹری نے پولیس اور محکمۂ ٹرانسپورٹ کو ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نئے ٹریفک قوانین اور جرمانوں کے بارے میں عوامی آگاہی مہم شروع کی جائے۔