جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ سے منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ سے منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی اور مسافر کے بیگ کے خفیہ حصے سے کرسٹل آئس اور ہیروئن برآمد کرلی گئی۔تفصیلات کے مطابق کسٹم حکام نے کراچی ائرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔کسٹم حکام نے بتایا کہ جدہ جانے والے مسافر کے بیگ سے منشیات برآمد ہوئی، مسافر امتیاز علی سعودی ائر کی پرواز ایس وی 700 کے ذریعے جدہ جارہا تھا۔حکام کا کہنا تھا کہ کسٹم اہلکاروں کو سامان کی اسکیننگ پر منشیات کا شک ہوا، مسافر امتیاز کا تعلق خیرپور سے ہے، کراچی ایرپورٹ پر مسافر امتیاز علی کو جدہ جانے والی پرواز SV-700 پر سوار ہونے سے پہلے کسٹمز عملے نے روکا اور مسافر کے سامان کی ابتدائی تلاشی میں کوئی مشکوک شے برآمد نہ ہوئی تاہم کسٹمز عملہ مسافر کے سفر کے مقصد سے مطمئن نہ ہوا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مسافر کے
پڑھیں:
پانچویں چائنا انٹرنیشنل کنزیومر پراڈکٹ ایکسپو اتوار سے شروع ہو گی
پانچویں چائنا انٹرنیشنل کنزیومر پراڈکٹ ایکسپو اتوار سے شروع ہو گی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 April, 2025 سب نیوز
بیجنگ : پانچویں چائنا انٹرنیشنل کنزیومر پراڈکٹ ایکسپو اتوار سے چین کے صوبہ ہائی نان میں شروع ہو گی ۔ رواں سال کی نمائش کا
موضوع “کھلے مواقعوں کااشتراک، بہتر زندگی کی تخلیق” ہے۔نمائش میں 71 ممالک اور علاقوں کے 4,100 سے زائد برانڈز حصہ لیں گے، جن میں دنیا کی ٹاپ 500 کمپنیوں اور صنعت کے رہنما اداروں میں سے 65 شامل ہیں – یہ تعداد گزشتہ سیشن کے مقابلے میں زیادہ ہے۔نمائش میں صوبہ ہائنان پویلین میں طبی آلات، ہائنان کی تازہ مصنوعات اور خصوصی زرعی اجناس کو نمایاں کیا جائے گا،
جس سے ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ کی ترقی کے کامیاب نتائج کو عالمی مہمانوں کے سامنے پیش کیا جا سکے گا ۔ پہلی بار منتخب کردہ مہمان علاقے کے طور پر شہر بیجنگ ” پہلی لانچ، نمائش اور تخلیق”، ” سرکاری تحائف ” اور “شوگانگ یوان نمائشی ٹاؤن” جیسے اہم پراجیکٹس کو نمایاں کرے گا جو اس نمائش میں پہلی بار پیش کئے جائیں گے ۔