حیدرآباد:مختلف علاقوں میں بونداباندی، سردی کی شدت میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)مختلف علاقوںمیں بونداباندی سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ حیدرآباد میں جمعہ کی صبح سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیااور دن بھر موسم
بر آلود رہا، تیز ٹھنڈی ہوائیں چلتی رہیں جس کے باعث معمول زندگی متاثر ہوئے، شام ہوتے ہی سڑکوں پر سناٹا چھاگیاجبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کی اطلاعات بھی ملی ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
فائل فوٹووفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں مکمل ہوجائے گی، کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی۔
پاکستان بزنس کونسل میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ حیدرآباد سکھر موٹر وے پی ٹی آئی حکومت نے روکی اور اب اس کی لاگت دگنی ہو چکی ہے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ 22 سال کیلئے خود کو کمر بستہ کرلیں تو اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر لیں گے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اسی سال حیدرآباد سکھر موٹر وے پر کام شروع ہو جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ نئی حیدرآباد کراچی موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی۔
احسن اقبال نے مزید کہا کہ یکم اپریل 2022 کو پاکستان ڈیفالٹ کر چکا تھا، ہم قلیل مدت میں ملک کو واپس ٹریک پر لائے ہیں۔