Jasarat News:
2025-04-13@16:03:14 GMT

2024ء گرم ترین سال، سیلاب اور طوفان سے دنیا متاثر رہی

اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں سالانہ اوسط عالمی درجہ حرارت 2024 ء میں پہلی بار صنعتی عہد سے قبل کے مقابلے میں 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ریکارڈ ہوا۔ اس طرح گزشتہ سال انسانی تاریخ کا گرم ترین سال بن گیا ۔ یورپی موسمیاتی ادارے کاپر نیکس کی جانب سے تصدیق کی گئی کہ2024 ء کا اوسط عالمی درجہ حرارت صنعتی عہد سے قبل کے مقابلے میں 1.

6 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ اس سے قبل 2023 ء انسانی تاریخ کا گرم ترین سال قرار پایا تھا جس کے دوران اوسط عالمی درجہ حرارت صنعتی عہد سے قبل کے مقابلے میں 1.48 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہواتھا۔درجہ حرارت میں اضافے کی بنیادی وجہ خام ایندھن جیسے کوئلے، تیل اور گیس کو جلانا ہے جس سے دنیا بھر میں زندگیوں اور روزگار کو نقصان پہنچا ہے۔ 2015 ء کے پیرس معاہدے میں طے کیا گیا تھا کہ عالمی درجہ حرارت کو 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز نہیں کرنے دیا جائے گا۔ موسمیاتی ادارے کے ڈیٹا سے ثابت ہوتا ہے کہ 10 جولائی 2024 ء وہ دن تھا جو جب دنیا کا 44 فیصد خطہ شدید حرارت سے متاثر ہوا جبکہ تاریخ کا گرم ترین دن 22 جولائی کو ریکارڈ ہوا۔ ادارے کی ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر سمانتھا بریس نے کہا کہ عالمی سطح پر بڑھتے درجہ حرارت کا مطلب یہ ہے کہ آنے والے وقت میں دنیا کو بے نظیر ہیٹ ویو اور شدید بارش جیسے واقعات کا سامنا ہوسکتا ہے جس سے کروڑوں افراد کو مشکلات کا سامنا ہوگا۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث گزشتہ برس جہاں گرمی میں اضافہ ہوا، وہاں دنیا قدرتی آفات سے بھی شدید متاثر ہوئی۔ اسپین میں سیلاب، امریکا میں سمندری طوفان اور ایمازون میں خشک سالی نے گزشتہ برس خوب تباہی مچائی۔ ماہرین کا کہناہے کہ دنیا کو 2025 میں معاملات کو مزید بدتر ہونے سے بچانے کے لیے کسی جادوئی حل کی ضرورت نہیں۔ حکومتوں کو خام ایندھن کا استعمال کم از کم کرنا ہوگا، جنگلات کی کٹائی کو روکنا اور معاشروں کو زیادہ مضبوط بنانا ہوگا۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: عالمی درجہ حرارت ڈگری سینٹی گریڈ

پڑھیں:

پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں واٹس ایپ سروس متاثر

کراچی:

پاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک میں صارفین کو واٹس ایپ کے استعمال میں پریشانی کا سامنا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں صارفین کو واٹس ایپ پیغامات موصول اور بھیجنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پاکستان میں صارفین کو دوپہر سے اس پریشانی کا سامنا ہے اور کوئی بھی پیغام سینڈ نہیں ہورہا۔

صارفین نے سماجی رابطے کی سائٹس پر واٹس ایپ سروس میں تعطل کی شکایت اٹھائی اور بتایا کہ انہیں رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

اس کے علاوہ تصاویر، ویڈیوز بھی صارفین سینڈ نہیں ہورہیں۔ میٹا یا واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے فوری طور پر اس خلل سے متعلق کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔ 

متعلقہ مضامین

  • سندھ شدید گرمی کی لپیٹ میں، دادو گرم ترین شہر قرار
  • امریکا میں شدید بارشوں کے بعد تباہ کن سیلاب، 25 ہلاکتیں، متعدد ریاستیں متاثر
  • سورج کے تیور بدلنے لگے، ملک کے مختلف علاقوں میں ہیٹ ویو کا خدشہ
  • ملک کے بیشتر علاقوں میں آج سے گرمی بڑھنے کا امکان
  • آج سے سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے
  • پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں واٹس ایپ سروس متاثر
  • خاتون کا انوکھا کارنامہ، دنیا کا سب سے بڑا مُنہ کھولنے کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا
  • کراچی میں درجہ حرارت میں اضافہ: اپریل کے آخر میں ہیٹ ویو کا خدشہ
  • کراچی، آج گرمی بڑھنے، پارہ 38 پر پہنچنے، شدت 41 درجے کی محسوس ہونے کا امکان
  • ملک میں گرمی کی شدید لہر، محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کردیا