امریکی کانگریس میں غیرقانونی تارکین وطن کی گرفتاری کا بل منظور
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی کانگریس میں غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتار کرنے کا بل منظور کرلیا گیا،جس کے تحت تارکین وطن کو مجرمانہ سرگرمی کے ثبوت کے بغیر محض شبہے پر حراست میں لیا جاسکے گا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ بل امریکی کانگریس کے دوسرے ایوان سینیٹ میں بھیج دیا گیا ہے جو جلد ہی اس پر ووٹنگ کرے گی۔ ایوان نمائندگان کی طرح اس بل کو ری پبلکن کی اکثریت والی سینیٹ میں بھی کچھ ڈیموکریٹک ارکان کی حمایت حاصل ہے ۔ کانگریس میں یہ بل 159 کے مقابلے میں 264 ووٹوں سے پاس کیا گیا تھا،جب کہ 48 ڈیموکریٹک ارکان نے بھی اس بل کی حمایت میں ووٹ دیاتھا۔واضح رہے کہ 10ارکان پر مشتمل سینیٹ میں اس وقت ری پبلکن ارکان کی تعداد 52 ہے جبکہ اس کے ایوان میں پاس ہونے کے لیے 60 ووٹوں کی ضرورت ہوگی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بھارتی سفارتی عملے کے 13 ارکان کو واہگہ بارڈر کے راستے واپس بھیج دیا گیا
لاہور:پاکستان میں تعینات بھارتی سفارتخانے کے 13 ارکان، جن میں ایک سینئر ڈپلومیٹ اور ان کے اہل خانہ شامل ہیں، واہگہ بارڈر کے راستے بھارت واپس بھیج دیا گیا ہے۔ دوسری جانب نئی دہلی میں تعینات پاکستان ہائی کمیشن کے عملے کی واپسی بھی متوقع ہے، جو پیر کے روز وطن واپس پہنچیں گے۔
واضع رہے کہ بھارتی حکومت نے پہلگام حملے کو جواز بناتے ہوئے جہاں پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگائے وہیں نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں تعینات دفاعی، ملٹری، نیوی اور فضائیہ کے مشیروں کو ’ناپسندیدہ شخصیات‘ قرار دیتے ہوئے انہیں انڈیا سے واپس بھیجنے کا کہا تھا۔
بھارتی اقدامات کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے پاکستان نے بھی اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے دفاعی، ملٹری، نیوی اور فضائیہ کے مشیروں کو ناپسندیدہ قرار دے کر ان کی واپسی کا حکم دیا جبکہ بھارتی سفارتی عملے کی تعددا 50 سے کم کر کے 30 کرنے کا حکم دیا تھا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق دونوں ممالک نے اپنے اپنے عملے میں کمی کا فیصلہ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں کیا ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ سفارتی عملے میں یہ کمی جنوبی ایشیا میں امن کی کوششوں کے لیے ایک منفی اشارہ ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید سرد مہری کا شکار ہو سکتے ہیں۔
Post Views: 1