یوکرین کیلیے مزید 50کروڑ ڈالر امریکی امداد کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے حکومت کی مدت کے خاتمے سے قبل یوکرین کے لیے 50کروڑ ڈالر کے آخری امداد پیکیج کا اعلان کر دیا گیا۔ وائٹ ہاؤس سے جاری ہونے والے اعلان میں کہا گیا کہ وہ جنگ کے خاتمے سے قبل یوکرین کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانا چاہ ر ہے ہیں۔ امداد میں فضائی دفاعی میزائل، زمین سے زمین پر مار کرنے والا اسلحہ، یوکرین کی فضائیہ میں شامل ایف 16 طیاروں سے فائر کرنے کے لیے مختلف اقسام کا اسلحہ اور دیگر ہتھیار شامل ہیں ۔ امریکی انتظامیہ کی جانب سے فروری 2022ء کے بعد مجموعی طور پر 65 ارب ڈالر کی امداد یوکرین کو دی جاچکی ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے امریکی حکومت کی جانب سے روس پر لگائی گئی پابندیوں سے روس کو معاشی طور پر کمزور کرنے میں مدد ملے گی۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی امریکی صدر کی جانب سے یوکرین کو 2.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کی جانب سے کے لیے
پڑھیں:
افغانستان کا پاکستان کے دینی مدارس کے کے لئے امداد کا اعلان
ذرائع کے مطابق ہیبت اللہ اخندزادہ نے وزیر خزانہ اور مرکزی بینک کو حکم دیا ہے کہ وہ پاکستان میں بلوچستان، سندھ اور پنجاب کی سرحدی ریاستوں کی دینی درسگاہوں کے لئے بطور "مالی امداد" مختص کریں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں افغان طالبان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی تعاون سے کام کرنیوالے ٹی وی چینل افغانستان انٹرنیشنل نے خبر دی ہے کہ افغان عبوری حکومت کے سربراہ ملا ہیبت اللہ اخندزادہ نے وزیر خزانہ اور مرکزی بینک کے سربراہ کو "نئے سال کے بجٹ" میں پاکستان کے مذہبی مدارس کے لیے 9 ملین ڈالر مختص کرنے کا حکم دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہیبت اللہ اخندزادہ نے حال ہی میں وزیر خزانہ محمد ناصر اخند اور طالبان کے مرکزی بینک کے سربراہ نور احمد آغا کو حکم دیا ہے کہ وہ پاکستان میں بلوچستان، سندھ اور پنجاب کی سرحدی ریاستوں کی دینی درسگاہوں کے لئے بطور "مالی امداد" مختص کریں۔