Jasarat News:
2025-01-18@11:04:02 GMT

طلبہ کوسہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے‘شرف علی شاہ

اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT

طلبہ کوسہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے‘شرف علی شاہ

کراچی (پ ر) ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر سید شرف علی شاہ نے کہا کہ طلباء وطالبات کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کرنا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ یہ بات انہوں نے ایپکا میٹرک بورڈ ملازمین کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہی جس کی قیادت ملک خورشید احمد چیئرمین ایپکا کراچی ڈویژن ، صدر ایپکا میٹرک بورڈ سلمان احمد خان، جنرل سیکرٹری شکیل لقمان کررہے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ کراچی ثانوی و اعلیٰ تعلیمی بورڈز کو ایک مثالی ادارہ بنانے کے لیے ہم سینیر اساتذہ کرام، ماہرین تعلیم اور شعبہ تعلیم سے وابستہ لوگوں سے مشاورت کر رہے ہیں وفد نے ملاقات میں انٹر بورڈ کا اضافی چارج سنبھالنے پر چیئرمین بورڈ کو مبارکباد اور گلدستے پیش کیے۔ اس موقع پر انہوں نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں بورڈ کے ملازمین میرا سرمایہ ہیں ان کے جائز مطالبات کو فوری حل کیا جائے گا وفد میں ریسرچ ایسوسییٹ اینڈ میڈیا کوآرڈینیٹر میٹرک بورڈ ایم اے جعفری، سابق صدر ایپکا میٹرک بورڈ عبد الوہاب لاکھو، ارشاد جمالی، شعیب سلیم ، بلال حسین اور دیگر ملازمین شامل تھے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: میٹرک بورڈ

پڑھیں:

بانی پی ٹی آئی ڈیل کرنا چاہتے ہیں، کرپشن پر کوئی ڈھیل نہیں ملے گی: وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کا کرپشن اسکینڈل ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکینڈل ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ڈیل کرنا چاہتے ہیں، کرپشن پر کوئی ڈھیل نہیں ملے گی ،آزاد مبصرین بھی اس اسکینڈل پر کسی کو بری الذمہ قرار نہیں دے رہے، یہ اسکینڈل ملکی تاریخ کے سب سے بڑے کرپشن واقعات میں شمار ہوتا ہے۔

عطا تارڑ نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی معیشت اب درست سمت میں گامزن ہے، مہنگائی میں نمایاں کمی آئی ہے، اور عالمی اقتصادی فورم کی رپورٹ نے پاکستان کی معیشت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو دیوالیہ ہونے کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

وزیر اطلاعات نے یہ بھی بتایا کہ برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) نے وزیراعظم شہباز شریف کو بے گناہ قرار دیا تھا اور اسی ایجنسی نے 190 ملین پاؤنڈ ضبط کر کے پاکستان کے حوالے کیے۔

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی سے سوال ہے کہ اگر یہ پیسہ عوامی یا سرکاری خزانے کا نہیں تھا تو پھر برطانیہ نے اسے پاکستان کے حوالے کیوں کیا؟ انہوں نے عمران خان کے حوالے سے کہا کہ وہ دعویٰ کرتے ہیں کہ ان کے پاس کوئی ذریعہ آمدن نہیں، تو پھر زمان پارک میں 25 کروڑ روپے کا نیا گھر کیسے بنایا گیا؟

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے سیاسی کریئر میں کابینہ میں کبھی بھی بند لفافہ نہیں دیکھتے، بلکہ ہر ایجنڈے پر کھل کر بحث ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کے ذریعے ہیرے، جواہرات خریدے گئے اور قوم کے اربوں روپے لوٹے گئے، جس کا حساب دینا ہوگا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ مذاکرات کے عمل میں پیش رفت ہو رہی ہے، لیکن کرپشن کے معاملات میں کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔

 انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان ڈیل کرنا چاہتے ہیں اور اپنے لوگوں سے کہتے ہیں کہ انہیں جیل سے باہر نکالا جائے۔ سابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے داخلہ اور احتساب، مرزا شہزاد اکبر کو دعوت دی کہ وہ پاکستان واپس آئیں، مگر انہیں کیسز کا سامنا کرنے کا حوصلہ نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چیمپئنز ٹرافی سے قبل کرکٹ ٹیم کو ایک اور بڑا جھٹکا
  • انٹڑ بورڈ کمیٹی 2 دن میں ختم کرکے نئی کمیٹی نہ بنائی گئی تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کرینگے،منعم ظفر خان
  • انٹر بورڈ کمیٹی 2دن میں ختم کر کے نئی نہ بنائی گئی تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع ہوگا، منعم ظفر
  • بانی پی ٹی آئی ڈیل کرنا چاہتے ہیں، کرپشن پر کوئی ڈھیل نہیں ملے گی: وزیر اطلاعات
  • جن کی مدت ملازمت تقریبا مکمل ہوچکی ،انہیں قبل از وقت ریٹائرمنٹ دینگے،وزیر قانون
  • ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی : میٹرک سائنس گروپ سالانہ امتحانات 2022کے (پکا) سرٹیفکیٹ جاری
  • بینک طلبہ کی سہولت کے لیے لیپ ٹاپ لیزنگ اسکیم متعارف کرائیں، وفاقی وزیر
  • پاکستان کی سلامتی ہماری اولین ترجیح ہے:مولانا فضل الرحمان
  • جن سرکاری ملازمین کے پانچ سال باقی ہیں انہیں ریٹائر کردیا جائے گا، وزیر قانون
  • جن سرکاری ملازمین کے 5 سال باقی ہیں انہیں ریٹائر کردیا جائے گا، وزیر قانون