محمد شفیع پینشن کا فیصلہ نہ ہونے پردل کا دورہ پڑنے پر انتقال کرگئے
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
کراچی(اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی کے احکامات پر ٹی ایم سیز کے ریٹائر ملازمین کے پینشن کیسز لینے پرپابندی کے باعث صدر ٹاون کے ڈپٹی ڈائریکٹر الیاس بلوچ کا گزشتہ ماہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے اب آج لیاری ٹاون کے ریٹائر ڈرائیور محمد شفیع بھی گھریلو پریشانیوں کے باعث دل کا جان لیو ا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ہیں۔ ابھی تک دس ملازمین پینشن کا نہ فیصلہ ہونے پر دار فانی سے کوچ کرگئے ہیں۔کے ایم سی یونین کے رہنماوں نے ٹی ایم سیزکے ریٹائر ملازمین کے پینشن کیسز کاکیایم سی سے حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے سابق نائب امیر پروفیسر خورشید احمد برطانیہ میں انتقال کرگئے
مولانا سید ابو الاعلیٰ مودودی کے قریبی ساتھی جماعت اسلامی پاکستان کے سابق نائب امیر بزرگ سیاستدان و سینیٹر پروفیسر خورشید احمد 93 سال کی عمر میں برطانیہ کے شہر لیسٹر میں انتقال کرگئے۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن ، سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے پروفیسر خورشید احمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور لواحقین سے اظہار تعزیت بھی کیا۔
پروفیسر خورشید احمد جماعت اسلامی کے بزرگ اعلیٰ اوصاف کے حامل سیاسی رہنما عالمی معاشی دانشور اور کئی کتابوں کے مصنف اور کئی عالمی اداروں کے سربراہ تھے۔
مرحوم جماعت اسلامی کے بانی سید ابو الاعلیٰ مودودی کے دیرینہ ساتھیوں میں شامل تھے۔ پروفیسر خورشید کو اسلام کیلئے خدمات پر 1990 میں کنگ فیصل ایوارڈ سے نوازا گیا تھا، علاوہ ازیں انہیں حکومت پاکستان نے 2011 میں نشان امتیاز سے بھ نوازا گیا۔
جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے کہا پروفیسر خورشید احمد کی ملی قومی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔