وسائل کا رونا نہیں‘ اختیارات سے بڑھ کے کام کریں گے‘نصرت اللہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر)گلبرگ ٹاؤن میں سڑکوں کی تعمیرات کا کام شروع کر دیا گیا بلاک 14 دستگیر واٹر پمپ مارکیٹ سے مسجد رضوان تک سڑک پر استرکاری کے کام کا آغاز۔چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ میونسپل کمشنر عبدالحمید سہاگ کے ہمراہ تعمیراتی کام کا معائنہ کیا۔اس موقع پر چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے کہا کہ بلاک 14کی عوام کا درینہ مطالبہ تھا کہ یہاں سڑک کی تعمیر کی جائے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کے وژن کے مطابق منتخب بلدیاتی نمائندے عوام کو ہر ممکنہ سہولیات فراہم کر رہے ہیں ہم وسائل کا رونا نہیں روئیں گے ہم اختیارات سے بڑھ کے کام کریں گے ہم عوام کی پریشانیوں سے بخوبی آگاہ ہے عوام کو بلدیاتی سہولیات مہیا کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔اس موقع چیئرمین نصرت اللہ نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سڑک کی تعمیر میں معیاری مٹیریل استعمال کیا جائے تاکہ مضبوط اور پائیدار سڑکوں کی تعمیر ممکن ہو جن سے عوام لمبے عرصے تک استفادہ حاصل کرسکیں۔ اس موقع پر میونسپل کمشنر عبدالحمید سہاگ نے کہا کہ میں گلبرگ ٹاؤن کی عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ سڑک کی تعمیر کے ساتھ ساتھ دیگر علاقے کے مسائل کو بھی جلد سے جلد حل کیا جائے گا سڑک بنانا ہمارا کام تھا اب اس کی حفاظت ہم سب مل کر کریں گے یہ آپ کے ٹیکس کے پیسوں سے تعمیر کی گئی ہے اس کی حفاظت کرنا ہماری ذمہ داری ہے
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
علمائے کرام عوام کا شعور بیدار کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں، اسداللہ بھٹو
ایک بیان میں سابق ایم این اے نے کہا کہ امن و امان کی خراب صورتحال کی وجہ سے روزمرہ کی زندگی، کاروبار، تعلیم شدید متاثر جبکہ اس سے پورے ملک میں سندھ کی امن اور محبت کی شناخت کو بھی مسخ کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر اور سابق ایم این اے اسداللہ بھٹو نے علماء کرام سے اپیل کی ہے کہ وہ 17 جنوری کو اپنے جمعے کے خطبے میں اپر سندھ میں امن و امان کی مخدوش صورتحال کو اجاگر، حکومتی نااہلی اور بدامنی کے خلاف عوام کا شعور بیدار کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
انہوں نے آج ایک بیان میں مزید کہا کہ سکھر میں جماعت اسلامی کی جانب سے بدامنی اور ڈاکو راج کیخلاف منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس وقت کی ضرورت تھی، امید کی جا سکتی ہے کہ اس اے پی سی کے نتیجے میں حکمران ٹولہ بیدار اور امن و امان کی بحالی کے لئے اقدامات کیے جائیں گے۔
اسداللہ بھٹو نے کہا کہ امن و امان کی خراب صورتحال کی وجہ سے روزمرہ کی زندگی، کاروبار، تعلیم شدید متاثر جبکہ اس سے پورے ملک میں سندھ کی امن اور محبت کی شناخت کو بھی مسخ کیا جا رہا ہے، لہذا علماء کرام بھی اپنے جمعے کے خطبے میں اس سنگین صورتحال پر خطاب اور عوام کو بھی اس کا شعور دیں تاکہ وہ ظلم اور ناانصافی کے خلاف اپنا مزاحمتی کردار ادا کرسکیں۔