وزیراعلیٰ کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب میں سیاسی ودیگر شخصیا ت کی شرکت
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور ان کی اہلیہ نے اپنی صاحبزادی کی شادی کے موقع پر باغ جناح کی بارہ دری پر جمعہ کی شام ایک استقبالیہ کا اہتمام کیا اس پروقار تقریب میں اعلیٰ سرکاری حکام، غیر ملکی سفارت کاروں سمیت زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے شرکا کا خیرمقدم سندھ کابینہ کے ارکان نے خود کیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بلاول بھٹو کو ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری تقریب میں شرکت کے لیے دعوت نامہ موصول
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے دعوت نامہ موصول ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بلاول بھٹو کو ٹرمپ کی حلف برداری تقریب میں شرکت کی دعوت ذاتی حیثیت میں دی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی پی پی ڈونڈ ٹرمپ کی حلف برداری تقریب میں شرکت کے لیے امریکا روانہ ہوں گے۔
واضح رہے کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری 20 جنوری کو ہوگی، جس میں دنیا بھر سے سربراہان مملکت اور دیگر نمائندگان شریک ہوں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بلاول بھٹو حلف برداری تقریب دعوت نامہ موصول ڈونلڈ ٹرمپ واشنگٹن وی نیوز