کراچی کوبھوک افلاس اوراندھیروں میں دھکیل دیاگیا‘راجا اظہر
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر راجا اظہر نے کہا ہے کہ کراچی، جو ہمیشہ پورے پاکستان کی معیشت کا بوجھ اٹھاتا رہا ہے، آج بھوک، غربت اور افلاس کے اندھیروں میں دھکیل دیا گیا ہے۔ سندھ حکومت کی شاہ خرچیاں اور عوام دشمن پالیسیاں اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ انہیں عوام کی کوئی پرواہ نہیں۔ مہنگائی کے اس طوفان میں لوگوں سے دو وقت کی روٹی چھین لی گئی ہے، بجلی کے بل عوام کے گلے کا پھندا بن چکے ہیں، اور پانی جیسی بنیادی ضرورت ایک خواب بن گئی ہے۔کراچی کی عوام کی زندگی اجیرن کر دی گئی ہے۔ سندھ حکومت نہ صرف عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے بلکہ اپنی تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ کر کے عوام کے زخموں پر نمک چھڑک رہی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
جامعہ کراچی سمیت سندھ کی 17 سے زائد جامعات میں آج بھی تدریس کا بائیکاٹ
فیڈریشن آف آل پاکستان اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن سندھ--- فائل فوٹوفیڈریشن آف آل پاکستان اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن سندھ (فپواسا) کی اپیل پرتدریسی عمل معطل ہے۔
فپواسا سندھ کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وائس چانسلرز کی تقرری کے لیے یونیورسٹیز ایکٹ میں مجوزہ ترامیم واپس لی جائیں۔
سندھ کی یونیورسٹیوں پر حکومت کا شب خونپروفیسر ہارون رشیدگزشتہ ماہ سندھ اسمبلی نے...
ایسوسی ایشن سندھ نے صوبے میں بیوروکریٹس کو وی سی بنانے کے فیصلے پر بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے۔
فپواسا کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اساتذہ کے لیے ٹیکس میں 25 فیصد رعایت ختم کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔