اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے سیول میں پاکستان کے سفارت خانے میں کوریا ایگزم بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ای ڈی سی آپریشن گروپ، ام سونگ یونگ سے ملاقات کی۔ جمعہ کو یہاں جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت اور مستقبل میں تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

عالمی بینک کا پاکستان کیساتھ 10 سالہ پارٹنر شپ فریم ورک جاری

عالمی بینک نے پاکستان کے ساتھ 10 سال کا پارٹنر شپ فریم ورک جاری کر دیا۔

 جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اسلام آباد میں عالمی بینک کے بورڈ آف ایگزیکٹیو ڈائریکٹرز کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان کے لیے نئے کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

 عالمی بینک کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد جامع اور پائیدار ترقی کی حمایت کرنا ہے

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس 6 نکاتی فریم ورک کے تحت انسانی ترقی اور نجی شعبے کی پائیدار ترقی پر توجہ دی جائے گی۔

عالمی بینک کے مطابق ملک میں اقتصادی، سماجی، ماحولیاتی مزاحمت مضبوط بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک نے کہا کہ پاکستان کے لیے ہمارا نیا 10 سال کا شراکتی فریم ورک حکومت کے ساتھ طویل مدتی بنیاد فراہم کرتا ہے، اس فریم ورک کے تحت ملک کو درپیش چند اہم ترقیاتی چیلنجز سے نمٹیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کی نشو و نما میں رکاوٹ، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات بھی شامل ہیں۔

عالمی بینک نے اعلامیے میں کہا ہے کہ توانائی کے شعبے کی پائیداری کے حل میں مدد فراہم کریں گے

متعلقہ مضامین