Jasarat News:
2025-04-16@13:32:26 GMT

دریائے سندھ پر کوئی بھی نیاکینال منظور نہیں‘ کاشف شیخ

اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT

کراچی/ لاڑکانہ(اسٹاف رپورٹر/نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کی ترجیحات میں شامل نظر نہیں آتی اور نہ ہی اس سلسلے میں حکومتی سطح پر سنجیدگی کہیں دکھائی دیتی ہے، یہی وجہ ہے کہ سندھ میں ”ڈاکو انڈسٹری” قائم ہوچکی ہے اور امن و امان کی صورتحال بد سے بدترین ہوچکی ہے۔کچے کے ڈاکو پہلے ہنی ٹریپ اور دیگر ذرائع سے تاجروں و شہریوں کو اغوا کرتے تھے لیکن اب ڈ?اکوئوں کی دیدہ دلیری یہ ہے کہ ڈاکو نیشنل اور سپر ہائی وے پر ٹرانسپورٹرز اور تاجروں کو اغواورلوٹ مار کرتے ہیں۔پیپلزپارٹی بطور حکمران جماعت سندھ کے وسائل،لوگوں کے تحفظ کی ذمہ دار ہے مگر بدترین حکمرانی، کرپشن اور ڈاکوراج نے سندھ کے لوگوں سے عزت سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے، کندھ کوٹ کشمورمیں اغوابرائے تاوان بڑے پیمانے پر کاروبار کی شکل اختیار کرچکا ہے جس میں حکمران طبقے سے وابسطہ باثر لوگ ملوث ہیں ،بدامنی اور ڈاکو راج کی وجہ سے کشمور ضلعے میں حالات واناوزیرستان سے بھی بدتر ہوچکے جس کی وجہ سے لوگوں کے کاروبار، زراعت اور تعلیم تباہ ہوچکا اور بڑے پیمانے پر لوگ نقل مکانی پر مجبور ہیں۔ سندھودریا پر چشمہ جہلم لنک کینال،چولستان سمیت کوئی بھی نیا کینال برداشت نہیں کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی تحریک کے مرکزی جنرل سیکریٹری ایڈوکیٹ ساجد مہیسرسے ملاقات اور 12 جنوری کو سکھر میں منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس کا دعوت نامہ پہنچانے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ضلعی امیر ایڈوکیٹ نادرعلی کھوسو، قاری ابوزبیر جکھرو اور ذیشان عابد چانڈیو بھی موجود تھے۔انہوںنے مزید کہا کہ سندھ کو 91معاہدے کے مطابق اپنے حصے کا پانی بھی نہیں مل رہا لیکن اب کمپنی کی زمینوں کو آباد کرنے کیلیے نئے کینال نکال کر پورے سندھ کی زراعت کو تباہ اور زمینوں کو بنجر بنانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے جس کی سندھ کے عوام ہرگز اجازت نہیں دیں گے اور بچہ بچہ مزاحمت کرے گا۔پیپلزپارٹی منافقت اور دوغلی پالیسی چھوڑ کر اعلااعلان نئے کینالوں کیخلاف مزاحمت کا اعلان کرے بصورت دیگر قوم اس کا محاسبہ کرے گی۔ 12جنوری کو بدامنی اور ڈاکو راج کیخلاف ’’آل پارٹیز کانفرنس ‘‘میں تمام سیاسی،مذہبی،سماجی ،وکلا کی تنطیموں اور سول سوسائٹی پر مشتمل نمائندے ڈاکوراج کیخلاف مؤثر لائحہ عمل بنائیں گے جس کے بعد ڈاکوراج کیخلاف بھرپور تحریک چلائی جائے گی۔ اس موقع پرتحریک کے مرکزی جنرل سیکریٹری ایڈوکیٹ ساجد مہیسرنے کہا کہ جماعت اسلامی کی اے پی سی میں بھرپور شرکت کریں گے کیوں کہ بدامنی سندھ کا اہم مسئلہ بن چکا ہے حکمران عوام کی جان، مال اور عزت آبرو کا تحفظ کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں اسلیے اب عوام کو اپنے حقوق اور سندھ کے مفادات کا سوداکرنے والی جماعت کا احتساب کرنے کیلیے سڑکوں پر آنا ہوگا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سندھ کے

پڑھیں:

ٹی پی لنک کینال کھولنا سندھ کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے، وزیر آبپاشی سندھ

ایک بیان میں جام خان شورو کا کہنا ہے کہ سندھ کو اس وقت 62 فیصد پانی کی قلت کا سامنہ ہے، جبکہ پنجاب کے کینالز 54 فیصد پانی کی قلت برداشت کر رہے ہیں، ٹی پی لنک کینال کھولنے کی وجہ سے سندھ میں مزید پانی کی قلت بڑھ جائے گی، اس لیے ارسا ٹی پی لنک کینال کو فوری طور پر بند کرے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو کا کہنا ہے کہ اس وقت ٹی پی لنک کینال کھولنا سندھ کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔ حکومتِ سندھ نے ارسا سے تکراری ٹی پی لنک کینال فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔ جام خان شورو کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ پر تکراری ٹی پی لنک کینال کھولنے پر حکومتِ سندھ نے ارسا کو احتجاجاً خط لکھ کر کینال فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سندھ کو اس وقت 62 فیصد پانی کی قلت کا سامنہ ہے، جبکہ پنجاب کے کینالز 54 فیصد پانی کی قلت برداشت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹی پی لنک کینال کھولنے کی وجہ سے سندھ میں مزید پانی کی قلت بڑھ جائے گی، اس لیے ارسا ٹی پی لنک کینال کو فوری طور پر بند کرے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹی پی لنک کینال کو بند کیا جائے، سندھ میں پانی کی شدید کمی ہے، وزیر آبپاشی جام خان شورو
  • ٹی پی لنک کینال کھولنا سندھ کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے، وزیر آبپاشی سندھ
  • سندھ پانی کی شدید قلت کا شکار ہے تو تونسہ پنجند لنک کینال کیوں کھولا گیا؟ شازیہ مری
  • ٹی پی لنک کینال کھولنا سندھ کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے: جام خان شورو
  • سندھ حکومت کا ارسا کو خط، ٹی پی لنک کینال بند کرنے کا مطالبہ
  • متنازع کینال منصوبہ، آئین میں صدر کو ایک کلومیٹر سڑک کی منظوری کا اختیار بھی نہیں ہے، شرجیل میمن
  • ہم سے پانی چھین کر کیا 7 کروڑ عوام کو بھوکا ماروگے؟ شرجیل میمن
  • آصف زرداری اور بلاول بھٹو کہہ چکے کہ کینالز نہیں بننے دیں گے، فریال تالپور
  • دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کیخلاف پیپلز پارٹی کا 18 اپریل کو جلسے کا اعلان
  • دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے خلاف پی پی پی کا 18 اپریل کو جلسے کا اعلان