اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سردار لطیف کھوسہ کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا 26 دسمبر کا نوٹیفکیشن آئندہ سماعت تک معطل کردیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے تحریری فیصلہ جاری کردیا، سردار لطیف کھوسہ کو آج 10 جنوری سے 24 جنوری تک بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری داخلہ یقینی بنائیں سردار لطیف کھوسہ کو بیرون ملک جانے سے نہ روکا جائے، سیکرٹری داخلہ عدالتی حکم سے متعلق نیب، ایف آئی اے، پولیس اور امیگریشن اتھارٹیز کو بھی آگاہ کریں۔ عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا کہ سردار لطیف کھوسہ نے ٹکٹ پیش کیا کہ وہ کینیڈا 10 جنوری سے 24 جنوری جانا چاہتے ہیں، لطیف کھوسہ ہائیکورٹ اور انسداد دہشت گردی عدالت میں شورٹی بھی جمع کرائیں۔ کیس کی مزید سماعت 6 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سردار لطیف کھوسہ

پڑھیں:

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس کا تحریری فیصلہ جاری

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا۔ تحریری فیصلے کے مطابق بانی پی ٹی آئی القادر ٹرسٹ کیس میں بدعنوانی اور کرپٹ پریکٹس کے مرتکب قرار پائے گئے، انہیں نیب آرڈیننس 1999 کے تحت مجرم قرار دیا جاتا ہے، بانی پی ٹی آئی کو 14 سال قید بامشقت اور 10 لاکھ جرمانے کی سزا سنائی جاتی ہے۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی کو کرپشن میں سہولت کاری اور معاونت پر مجرم قرار دیا جاتا ہے، انہیں 7 سال قید بامشقت اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی جاتی ہے جبکہ القادر ٹرسٹ کی پراپرٹی وفاقی حکومت کے سپرد کی جاتی ہے۔  تحریری فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دونوں مجرموں کو 4 مارچ 2021ء میں ڈونیشن قبولیت کی دستاویز پر دستخط کرنے پر نتائج بھگتنا ہوں گے، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی القادر یونیورسٹی ٹرسٹ کے جوائنٹ اکاؤنٹ کے دستخط کنندہ ہیں، اس مقدمے کا زیادہ تر دارومدار دستاویزی ثبوتوں پر ہے۔تحریری فیصلے کے مطابق شہادتوں کے جواب میں ملزمان کے وکلاء دفاع فراہم نہیں کر سکے، القادر ٹرسٹ کیس میں پراسیکیوشن اپنا کیس ثابت کرنے میں کامیاب ہوئی۔

متعلقہ مضامین