آزاد کشمیر میں پاکستان آرمی کا ریسکیو آپریشن
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
مظفر آباد (آن لائن)آزاد کشمیر میں پاکستان آرمی کا ریسکیو آپریشن، ریسکیو آپریشن کے ذریعے مسافروں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ، ریسکیو کیے گئے مسافروں کو پاک آرمی کی امدادی ٹیموں نے کھانا اور دیگر امدادی سامان فراہم کیا ، فوجی جوانوں نے برف باری اور سرد موسم کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے مسافروں کی مدد کی ۔مسافروں سے بھری دو گاڑیاں لسدنہ حاجی پیر روڈ پر سخت سردی اور برف میں پھنس گئیں، جس کی اطلاع ملنے پرپاکستان آرمی نے بروقت ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا، ریسکیو آپریشن کے ذریعے مسافروں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ، ریسکیو کیے گئے مسافروں کو پاک آرمی کی امدادی ٹیموں نے کھانا اور دیگر امدادی سامان فراہم کیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ریسکیو ا پریشن مسافروں کو
پڑھیں:
بندوق سے کھیلنے کے دوران گولی چل گئی، 8 سالہ بچی جاں بحق
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو ٹیم نے زخمی ہونیوالے بچے کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد پشاور ایل آر ایچ ہسپتال منتقل کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں بچوں کے ہاتھوں بندوقیں چل جانے کے باعث بہن جاں بحق بھائی زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کوہاٹ کے علاقہ درہ آدم خیل قوم آخوروال رضا خیل میں بچوں سے بندوق چل جانے کے باعث 8 سالہ حبیبہ بنت شعیب موقع پر جاں بحق جبکہ دس سالہ معاویہ ولد شعیب شدید زخمی ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو ٹیم نے زخمی ہونیوالے بچے کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد پشاور ایل آر ایچ ہسپتال منتقل کر دیا۔