ترکیہ اورپاکستان بہترین برادر دوست ملک ہیں، مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
ملتان (آن لائن) وزیر اعلی مریم نواز نے کہا ہے ترکیہ اورپاکستان بہترین برادر دوست ملک ہیں ۔ تعلیم کے شعبے میں ترکیہ کے تجربات سے مستفید ہو نے کے خواہاں ہیں ۔ پاک ترک معارف انٹرنیشنل سکول و کالج سٹم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے تقریب میں تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوے کہا کہ ہم تعلیم کے شعبے میں ترکیہ کے تجربات سے استعفادہ کریں گے ۔ ترکیہ پاکستان کا بہترین دوست اور برادر ملک ہے ۔ رجب طیب اردوان پاکستان کے بہترین دوست ہیں ۔ دونوں ممالک کے تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط ہوتے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا مستقبل میں تعلیم سمیت تمام شعبوں میں ترکیہ کیساتھ بہترین تعلقات کے فروغ خواہاں ہیں ۔ خصوصا تعلیم کے شعبے میں ترکیہ کی جانب سے تعاون کی مضبوطی چاہتے ہیں ۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: میں ترکیہ
پڑھیں:
پاک-ترک تعلقات محض سفارتی نہیں بلکہ عقیدت اور اعتماد پر مبنی ہیں، مریم نواز
ISTANBUL:پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان کے ترکیے کے ساتھ تعلقات محض سفارتی نہیں بلکہ عقیدت، محبت اور اعتماد پر مبنی ہیں۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ترک شہر انطامیہ میں ڈپلومیسی فورم 2025 کے تحت منعقدہ بین الاقوامی کانفرس میں شرکت کی جہاں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کانفرنس میں شریک مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔
ڈپلومیسی کانفرنس کا عنوان 'تقسیم دنیا میں مستقبل کی تعمیر، تعلیم! تبدیلی لانے کی ایک طاقت' رکھا گیا ہے، جس سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کل خطاب کریں گی۔
مریم نواز سے ترکیہ کے سابق نائب صدر اور اے کے پارٹی کے نائب چیئرمین فواد اُقطائے نے ملاقات اور ڈپلومیسی کانفرنس میں شرکت کی دعوت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات محض سفارتی نہیں بلکہ عقیدت، محبت اور اعتماد پر مبنی ہیں۔
فواد اُقطائے نے کہا کہ برادر ملک پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ کی اہم ڈپلومیسی کانفرنس میں شرکت کو اعزاز سمجھتے ہیں۔