۔ 26نومبر احتجاج کیس‘تحریک انصاف کے 153 کارکنان کی ضمانتیں منظور
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
اسلام آباد (صباح نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے26 نومبر احتجاج کیس میں پی ٹی آئی کے153 کارکنان کی ضمانتیں منظور اور24 کارکنان کی ضمانتیں مسترد کردیں۔ انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے26 نومبر کے احتجاجی کیسز میں تحریک انصاف کے177 کارکنان کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے تھانہ کراچی کمپنی کے48 ملزمان میں سے43 کی ضمانتیں منظور کیں جبکہ5 کی مسترد کیں۔ تھانہ ترنول کے7 ملزمان میں سے2 کی ضمانتیں منظور اور5 کی مسترد ہوئیں جبکہ تھانہ آئی9 کے 10 ملزمان میں سے9 کی ضمانت منظور اور1 کی ضمانت مسترد ہوئی۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے تھانہ کوہسار کے مقدمے میں28 ملزمان کی ضمانتیں منظور کیں جبکہ5 کی درخواست ضمانت مسترد کی گئیں۔ تھانہ رمنا کے8 ملزمان میں سے3 کی ضمانتیں منظور اور5 ملزمان کی درخواستیں مسترد کی گئیں۔ تھانہ سیکرٹریٹ کے تمام25 ملزمان کی ضمانتیں منظور کر لی گئیں جبکہ تھانہ مارگلہ کے45 ملزمان میں سے42 کی ضمانتیں منظور اور3 ملزمان کی ضمانتیں مسترد ہوئیں۔ تھانہ کوہسار کے مقدمے میں1ملزم کی ضمانت منظور کی گئی۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے تمام ملزمان کی ضمانت5، 5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کی ضمانتیں منظور کارکنان کی ضمانت ملزمان کی منظور کی
پڑھیں:
پشاور پولیس لائنز دھماکے کے سہولت کار 15 روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے
پشاور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پولیس لائنز دھماکے کے 3 سہولت کاروں کو 15 روزہ جسمانی ریمانڈ پر کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) کے حوالے کردیا۔
پولیس لائنز دھماکے میں ملوث تین سہولت کاروں کو انسداد دہشت گردی عدالت پشاور میں پیش کیا گیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان عنایت الرحمان ، عبد الصابر اور عثمان خان پر پولیس لائنز دھماکے میں سہولت کاری کا الزام ہے۔ ملزمان پشاور کے مختلف علاقوں کے رہائشی ہیں۔ ملزمان سے دیگر ساتھیوں اور مزید معلومات کے لیے تفتیش کی ضرورت ہے۔ استدعا ہے کہ ملزمان کو 30 روزہ جسمانی ریمانڈ پرحوالے کیے جائے۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے تینوں سہولت کاروں کو 15 روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا۔