شاہد خاقان عباسی کی جماعت الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جماعت ’’عوام پاکستان پارٹی‘‘ کو رجسٹر کرلیا، رجسٹریشن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شاہد خاقان عباسی عوام پاکستان کے کنوینئر ہوں گے جبکہ مفتاح اسماعیل عوام پاکستان کے سیکرٹری جنرل ہیں۔ الیکشن کمیشن نے عوام پاکستان کے انٹرا پارٹی الیکشنز بھی تسلیم کرلیے، عوام پاکستان پارٹی نے 26 جون کو انٹرا پارٹی الیکشنز کی تفصیلات جمع کرائی تھیں۔ الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد 168 ہوگئی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن عوام پاکستان
پڑھیں:
انٹرا پارٹی انتخابات، بلاول بھٹو زرداری پیپلزپارٹی کے چیئرمین منتخب
انٹرا پارٹی انتخابات، بلاول بھٹو زرداری پیپلزپارٹی کے چیئرمین منتخب WhatsAppFacebookTwitter 0 12 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری پارٹی کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔پارٹی اعلامیے کے مطابق پیپلزپارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات سینٹرل سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ہوئے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری پارٹی کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔ ہمایوں خان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل، ندیم افضل چن سیکرٹری اطلاعات اورآمنہ پراچہ پیپلزپارٹی کی سیکرٹری فنانس منتخب ہوئیں۔