صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 13 جنوری کو طلب کر لیا ، ہم قانون سازی متوقع WhatsAppFacebookTwitter 0 11 January, 2025 سب نیوز

اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا معاملہ،
صدر مملکت اصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 13 جنوری کو سہ پر پانچ بجے طلب کر لیا۔
ہے

قومی اسمبلی کے اجلاس میں ملک کی موجودہ اور امن و امان کی صورتحال پر بحث کی جائے گی

قومی اسمبلی کے اجلاس میں صدر مملکت کی جانب سے جاری مدارس رجسٹریشن ارڈیننس پیش کیا جائے گا ۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اہم قانون سازی متوقع ہے

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: قومی اسمبلی کا اجلاس

پڑھیں:

قائداعظم اسرائیل پر پالیسی دے چکے اور حکومت اسی پالیسی پر عمل پیرا ہے، وزیر قانون

اسلام آ باد:

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ قائداعظم اسرائیل پر پالیسی دے چکے اور حکومت اسی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلسطین میں ظلم کی نئی تاریخ رقم کی گئی ہے، بے گناہ فلسطینی صیہونی ظلم کا شکار ہوئے، 65 ہزار سے زائد لوگ شہید ہوئے اور ایک لاکھ سے زائد لوگ شدید زخمی ہوئے، اس جنگ میں نہ بچے نہ عورتیں اور نہ بزرگ محفوظ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اس مسئلے پر دو ٹوک خیالات کا اظہار کیا،  وزیر اعظم نے تمام فورمز پر اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کی، فلسطینی عوام کو اقوام عالم کی مدد کی ضرورت ہے۔

وزیر قانون کا کہنا تھا کہ غزہ اور کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے، ہماری مملکت کی مسئلہ فلسطین کے حوالے سے پالیسی اور موقف دو ٹوک اور واضح ہے،اسرائیل سے متعلق بانی پاکستان قائد اعظم اپنی قومی پالیسی دے چکے ہیں حکومت قائداعظم محمدم علی جناح کی قومی پالیسی پر کھڑی ہے۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ حکومت غزہ کے معاملے پر شروع سے ایک ہی موقف رکھتی ہے ہم آج بھی سمجھتے ہیں کہ دنیا بھر میں آج بھی جہاں جہاں لوگ اپنے حق خودارادیت کی جدوجہد میں مصروف ہیں ان کی آواز آپ ڈائیلاگ سے تو روک سکتے ہیں، لیکن بارود سے ان کی آواز کو نہیں دبایا جاسکتا چاہے وہ فلسطین ہو یا کشمیر ہو۔

متعلقہ مضامین

  • قومی اسمبلی : فلسطینو ں سے یکجتی ‘ اسرائیلی مظالم کیخلاف متفقہ ‘ 6نئی نہروں کی تفصیل پیش 
  • وزارت قومی غذائی تحفظ حکام کی نااہلی، 2 سال پرانے ٹوئٹ پر اجلاس بلا لیا
  • اسرائیلی جارحیت کے خلاف قومی اسمبلی میں متفقہ قرارداد منظور
  • قومی اسمبلی : غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف قرار داد متفقہ طور پر منظور
  • پنجاب ایسڈ کنٹرول بل 2025 قائمہ کمیٹی میں منظور
  • قائداعظم اسرائیل پر پالیسی دے چکے اور حکومت اسی پالیسی پر عمل پیرا ہے، وزیر قانون
  • پی پی کا عدم تعاون کا فیصلہ،قومی اسمبلی میں حکومت کی اہم قانون سازی متاثر ہونے کا خدشہ
  • صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس منگل کو طلب کر لیا
  • قومی اسمبلی کا اجلاس آج صدر نے سینٹ کاکل طلب کرلیا 
  • صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس منگل کو طلب کرلیا