ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5دہشتگرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
ڈی آئی خان: ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 10جنوری کو سکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مدی میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں، خوارج کے سرغنہ شفیع اللہ شفیع سمیت پانچ خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔
ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، مارے گئے خوارج سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔
علاقے میں پائے جانے والے کسی اورخوارج کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز
پڑھیں:
تیمر گرہ میں انتہائی مطلوب خوارجی سمیت 2 دہشتگرد جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں، وفاقی وزیر داخلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ۔اپنے بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے آپریشن میں مطلوب خوارجی حفیظ اللہ سمیت 2 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کی تعریف کی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے خوارجیوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔
انتہائی مطلوب خوارجی سمیت 2 دہشتگرد جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی بہادری اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی قوم معترف ہے۔ قیام امن کیلئے پوری قوم سکیورٹی فورسزکے ساتھ کھڑی ہے۔خوارجی دہشتگردوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہیں گے۔