کوئلہ کان میں دھماکہ , 4مزدو جاں بحق ہو گۓ
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
کوئٹہ:: کوئلہ کان میں دھماکہ سے جاں بحق 4مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں
چیف مائنز انسپکٹر کے مطابق نواحی علاقے سپین کاریز سنجدی کے مقامی کوئلہ کان میں گزشتہ رات زہریلی گیس بھرنے کے باعث دھماکہ ہوا، دھماکے کے بعد کان بیٹھ گئی۔
کان بیٹھنے سے12 مزدور اندر پھنس گئے تھے ، ریسکیو آپریشن کے دوران 4 مزدور کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ کان کے داخلی دروازے سے ملبے کو بھاری مشینری کے ذریعے ہٹایا گیا۔
دوسری جانب ڈپٹی ڈائریکٹر ریسکیو اصغر جمالی کا کہنا تھا کہ کان کن 4200 فٹ گہرائی میں پھنسے ہوئے ہیں، کان میں پھنسے کان کنوں کے زندہ بچنے کا امکانات بہت کم ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کان میں بجلی کی ایک ہی لائن تھی جو حادثے میں تباہ ہو گئی ، پنکھا چلانے کے لئے بجلی کی دوسری لائن بچھانے اور ملبہ ہٹانے کی وجہ سے امدادی سرگرمیاں تاخیر کا شکار ہوئیں۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: کان میں
پڑھیں:
’عمران خان نے پارٹی سے نکالنا ہے تو بے شک نکال دیں‘ شیر افضل مروت
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا کہ عمران خان کے سوا کوئی بھی میرے خلاف بات کرے گا تو میں آئندہ بھی جواب دوں گا، میں روزانہ کے شوکازوں سے تنگ آگیا ہوں۔ عمران خان نے نکالنا ہے تو بے شک نکال دیں میں نے کوئی گناہ نہیں کیا۔
پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک یوٹیوبر نے میرے بارے میں جو کہا ہے وہ سراسر جھوٹ ہے، مجھے نکالنے کا فیصلہ پہلے سے کردیا گیا ہے تو پھر شوکاز ایک فارمیلٹی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر 6 ماہ بعد کوئی شوکاز آجاتا ہے کہ آپ نے یہ بیان دیا ہے، میں نے کوئی بیان نہیں بلکہ جواب دیا ہوتا ہے، اگر مجھے پارٹی میں رکھتے بھی ہیں تو میں جواب دیتا رہوں گا۔
مزید پڑھیں: پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری
مروت کا کہنا تھا کہ کوئی سمجھتا ہےکہ وہ میرے خلاف بات کرے گا تو میں خاموش رہوں گا یہ ممکن نہیں۔ میں جس قبیلے سے ہوں وہ اپنے مرشد اور اپنے لیڈر کے لیے جان دینے کا جذبہ رکھتے ہیں۔
شیر افضل کا کہنا تھا کہ کوئی شک نہیں کہ بانی جن لوگوں کے نرغے میں ہے وہ ان کے کان بھر رہے ہیں، کچھ لوگ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جاکر غلط بیانیاں کرتے ہیں، میں بیرسٹر گوہر کو اپنا مؤقف دوں گا۔ پارٹی کے لوگوں نے میرے خلاف بیانات دیے، اس کے بعد میں نے جواب دیا، سیاست ہم عزت کے لیے کررہے ہیں،میرے گھر کسی کے ہاں سے کھانا تو نہیں آتا۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے پہلے بھی کئی بار پارٹی رہنما اور ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی شیر افضل مروت عمران خان