Islam Times:
2025-04-15@09:55:28 GMT

کراچی میں پاک ریلوے کا خصوصی فریٹ کوریڈور بنانے کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT

کراچی میں پاک ریلوے کا خصوصی فریٹ کوریڈور بنانے کا اعلان

یہ منصوبہ ناصرف کارگو ٹرانسپورٹیشن کو مؤثر بنائے گا، بلکہ ملک کی معاشی ترقی اور خطے کی تجارتی سرگرمیوں میں بھی نمایاں کردار ادا کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان ریلوے نے کراچی میں ٹریفک کا دباؤ کم کرنے اور سڑکوں کی حفاظت کو بہتر بنانے کیلئے خصوصی فریٹ کوریڈور کا منصوبہ تیار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے نے کراچی پورٹ سے پپری تک کے ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور (DFC) کے منصوبے کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد کراچی میں ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنا اور سڑکوں کی حفاظت کو بہتر بنانا ہے۔ یہ اہم منصوبہ ڈی پی ورلڈ اور این ایل سی کے اشتراک سے سرمایہ کاری کے تحت مکمل کیا جائے گا۔ اس منصوبے میں ایک اہم سنگِ میل حاصل کیا گیا ہے، جو پاکستان میں جدید، محفوظ اور پائیدار ٹرانسپورٹ کے نظام کی طرف ایک بڑا قدم ہے۔ یہ منصوبہ ناصرف کارگو ٹرانسپورٹیشن کو مؤثر بنائے گا، بلکہ ملک کی معاشی ترقی اور خطے کی تجارتی سرگرمیوں میں بھی نمایاں کردار ادا کرے گا۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

مصطفی کمال کا آٹھ ماہ میں پاکستان کو پولیو فری ملک بنانے کا دعویٰ

وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے آٹھ ماہ میں پاکستان کو پولیو فری ملک بنانے کا دعوی کردیا اور کہا ہے کہ اس بار افغانستان اور پاکستان میں ایک ہی روز مہم شروع ہوگی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق کے ساتھ مل کر پریس کانفرنس کی اور کہا کہ رواں سال دسمبر 2025ء میں پاکستان کو پولیو فری کردیں گے، اب تک چھ نئے پولیو کیس سامنے آئے ہیں، 21 اپریل سے ملک بھر میں انسداد پولیو مہم شروع ہو رہی ہے۔

انہوں ںے کہا کہ پاکستان اور افغانستان دو ہی ممالک ہیں جہاں پولیو موجود ہے لوگ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے نہیں پلاتے، افغانستان میں طالبان کی مذہبی بنیاد پر حکومت ہے لیکن پورے افغانستان میں بھرپور پولیو مہم چل رہی ہے، اس بار افغانستان اور پاکستان میں ایک ہی روز مہم شروع ہوگی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مذہب سے انسداد پولیو ویکسین کا کوئی تعلق نہیں، حج اور عمرہ کیلئے جائیں تو لائن میں لگا کر پولیو کے قطرے پلائے جاتے ہیں، پاکستان براہ راست یونیسیف سے پولیو ویکسین حاصل کرتا ہے، پاکستان میں سرکاری اور نجی دونوں شعبوں کو پولیو ویکسین یونیسیف فراہم کرتا ہے، پاکستان پولیو ویکسین نہیں خریدتا بلکہ یونیسف خود خریداری کرتا ہے اور ہمیں فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  پوری دنیا میں پولیو کا کوئی علاج نہیں صرف بچاؤ کی ویکسین ہے، پورے ملک میں سیوریج ٹیسٹ میں پولیو وائرس موجود ہے، وائرس پورے ملک میں موجود ہے بچاؤ کا طریقہ صرف ویکسین ہے، پاکستان میں بہت کم ایسے واقعات ہوتے ہیں جن پر پوری قوم متحد ہوجائے مگر پولیو ایسا مسئلہ ہے جس پر پورا ملک متحد ہے تمام صوبوں کے وزیر صحت یک زبان ہو کر اس مہم میں ایک مٹھی کی طرح شریک ہیں اس اتحاد کو دیکھ کر مجھے لگتا ہے کہ ہم پولیو پر قابو پالیں گے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ عہدہ سنبھالتے ہی چاروں صوبائی وزراء صحت سے رابطہ کیا۔ صوبائی وزراء کا ریسپانس بہت مثبت تھا، چار لاکھ پچیس ہزار ہیلتھ ورکرز گراونڈ پر کام کریں گے انھیں اتنے پیسے نہیں دئیے جا رہے کہ وہ اس سیکیورٹی رسک میں بھی کام کر رہے ہیں اس لیے ہیلتھ ورکرز کو خصوصی خراج تحسین پیش کیا جانا ضروری ہے۔

مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ  کہیں ایسا نہ ہو کہ افغانستان اس مرض سے جان چھڑا لے اور ہم اکیلا پولیو زدہ ملک نہ رہ جائیں، والدین سے گزارش ہے کہ وہ اس مشن میں ہمارا ساتھ دیں تاکہ پاکستان پولیو فری ممالک میں شامل ہوجائے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور مراکش کی انسد اد دہشتگردی کے سلسلے میں مشترکہ فوجی مشق 
  • وزیر صحت مصطفی کمال کا آٹھ ماہ میں پاکستان کو پولیو فری ملک بنانے کا دعوی
  • بلوچستان میں سیکیورٹی خدشات، بولان میل کی وقت تبدیل
  • مصطفی کمال کا آٹھ ماہ میں پاکستان کو پولیو فری ملک بنانے کا دعویٰ
  • سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پرکراچی سے کوئٹہ جانیوالی بولان میل کو جیکب آباد اسٹیشن پر روک لیا گیا
  • اسرائیلی فوج کا موراگ کوریڈور پر قبضہ، رفح اور خان یونس تقسیم، لاکھوں فلسطینی انخلا پر مجبور
  • ریکوڈک منصوبہ: معیشت، معدنیات اور سرمایہ کاری کا نیا دور
  • وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کانوازشریف انٹرنیٹ سٹی بنانے کا اعلان
  • مریم نواز کا لاہور میں پہلا نوازشریف انٹرنیٹ سٹی بنانے کا اعلان
  • آئی جی پنجاب کا پولیس سروسز کے تمام مراکز پر شہریوں کیلئے سہولیات مزید بہتر بنانے کا حکم