واشنگٹن: معروف سوانح نگار سیٹھ ابرامسن نے کہا ہے کہ ایلون مسک خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں،  لہٰذا امریکا کو فوری طور پر ان سے بچانے کے اقدامات کیے جائیں۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق ابرامسن نے دنیا کے امیر ترین شخص اور ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کے مالک سے متعلق حیرت انگیز انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسک کی ذہنی صحت میں پیچیدگیاں اور منشیات کا استعمال بڑھ رہا ہے اور ان کے فیصلوں سے امریکا کو خطرناک نتائج کا سامنا ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2سال تک ایلون مسک کے رویے اور عادات کا مشاہدہ کرنے کے بعد انہیں یقین ہو چکا ہے کہ مسک  حواس باختہ ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے مسک کی ذہنی صحت کے بارے میں خدشات ظاہر کیے اور کہا کہ وہ منشیات کے بدترین استعمال، ذہنی دباؤ، اور پیچیدگیوں میں مبتلا ہیں۔

ابرامسن نے امریکی حکومت سے درخواست کی ہے کہ وہ ایلون مسک سے ملک کی قومی سلامتی کے لئے فوری اقدامات کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسک کی موجودہ حکومتی معاملات میں شمولیت اور اس کے اثرات سے امریکا کی سلامتی پر شدید خطرات منڈا رہے ہیں، خاص طور پر اگر مسک کی فیصلوں میں پاگل پن اور تشویش پیدا ہو۔

ابرامسن نے موجودہ امریکی انتظامیہ کو مشورہ دیا کہ وہ ایلون مسک کے ساتھ جاری حکومتی معاہدے ختم کرے اور اس کے غیر آئینی اقدامات کے خلاف قانونی کارروائی کرے۔

واضح رہے کہ مسک نے حالیہ صدارتی انتخاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کی تھی اور اس کے بعد انہیں اہم حکومتی پوزیشنز دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایلون مسک مسک کی کہ مسک

پڑھیں:

اہل غزہ سرخرو ہوئے، جنگ بندی معاہدہ اسرائیل اور امریکا کی شکست ہے، حافظ نعیم

لاہور:

جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم نے غزہ جنگ بندی کے معاہدے پر ردعملد یتے ہوئے کہا ہے کہ نیتن یاہو نے صفحہ ہستی سے مٹانے کا دعویٰ کیا مگر آج اسرائیل حماس کے سامنے جھک گیا۔

اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ جنگ بندی کے معاہدے کا اعلان ہونے کے بعد حافظ نعیم نے کہا کہ اسرائیل نے حماس کے سامنے جھک کر معاہدہ کیا، نیتن یاہو نے امریکی سرپرستی میں حماس کو صفحہ ہستی سے مٹانے کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نے مشرق وسطیٰ کی تاریخ کی سب سے خونی جنگوں میں سے ایک کا آغاز کیا تھا، مگر آج اسی حماس کے سامنے جھک کر جنگ بندی کا معاہدہ کرنا پڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ صرف اسرائیل کی نہیں بلکہ امریکا کی بھی شکست ہے، آج اہل غزہ سرخرو ہوگئے، یقیناً اسماعیل ہنیہ اور یحییٰ سنوار اور شہدا اپنے بھائیوں کی جیت کا نظارہ دیکھ رہے ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 7 اکتوبر کو شروع ہونے والی اس جنگ کے 47 ہزار شہداء بھی زندہ رہیں گے اور انشاء اللہ القدس آزاد ہوگا۔
 

متعلقہ مضامین

  • ٹک ٹاک کا پابندی کیخلاف حکومتی عدم مداخلت پر امریکا میں سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان
  • ڈونلڈ ٹرمپ کا چینی صدر سے رابطہ، دونوں میں کیا باتیں ہوئیں؟
  • آج 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ آیا ہے جس سے چوری ثابت ہوئی، مریم نواز
  • نسل پرستانہ اور اسلام دشمن رویہ
  • پی ٹی آئی نے مطالبات دیدیئے، 28 جنوری تک جواب دینگے: حکومتی کمیٹی
  • مزاحمتی تنظیم حماس :جنگ بندی معاہدے کے باوجود جاری اسرائیلی جارحیت یرغمالیوں کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے
  • چند انتہائی امیرلوگوں کے ہاتھوں میں طاقت کا آجانا خطرناک ہے.جوبائیڈن
  • کسی بھی صدر کو قانون سے بالا نہیں ہونا چاہیے :جو بائیڈن کا الوداعی خطاب
  • پاکستان کبھی باضابطہ اتحادی نہیں رہا،لیکن ایک مضبوط شراکت دار ہے،امریکا
  • اہل غزہ سرخرو ہوئے، جنگ بندی معاہدہ اسرائیل اور امریکا کی شکست ہے، حافظ نعیم