پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 2024 کے لیے ہال آف فیم کرکٹرز کا اعلان کر دیا جس میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے ماضی کے مایہ ناز کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ’اے پی پی‘ کے مطابق سابق کپتان مشتاق احمد، انضمام الحق، سعید انور اور مصباح الحق کو ہال آف فیم میں شامل کیا گیا ہے۔

چاروں کھلاڑی پاکستان کے لیے نمایاں کارنامے سر انجام دے چکے ہیں، اس سے قبل 10 کرکٹرز کو کرکٹ بورڈ کی جانب سے اس اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

بین الاقوامی سطح پر پاکستان کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرنے والے ان چاروں کرکٹرز نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس بات پر فخر اور خوشی محسوس کرتے ہیں کہ انہیں ملک کی خدمت کرنے کا موقع ملا، ان کرکٹرز نے امید ظاہر کی ہے کہ پی سی بی کے اس اقدام سے موجودہ اور آنے والے کرکٹرز کو حوصلہ ملے گا اور وہ بھی ملک کے لیے اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔

دیگر ہال آف فیم کھلاڑیوں میں عبدالقادر، عبدالحفیظ کاردار، فضل محمود، حنیف محمد، عمران خان، جاوید میانداد، وسیم اکرم، وقار یونس، یونس خان اور ظہیر عباس شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پی سی بی ہر سال دو سابق کھلاڑیوں کو ہال آف فیم میں شامل کرتا ہے تاہم اس مرتبہ 4کرکٹرز اس لیے شامل کیے گئے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: پی سی بی

پڑھیں:

انگلش کرکٹرنے پی ایس ایل کیلئے فرسٹ کلاس کرکٹ چھوڑ دی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے باعث انگلش کرکٹر جیمز ونس نے پی ایس ایل 10 کھیلنے کے لیے فرسٹ کلاس کرکٹ چھوڑ دی۔

جیمز ونس 9 سال تک ہیمپشائر کاؤنٹی ٹیم کے کپتان رہے ہیں، انگلش کرکٹر نے یہ فیصلہ انگلش کرکٹ بورڈ کی نئی پالیسی کے باعث کیا ہے۔انگلش کرکٹ بورڈ نے نومبر میں اعلان کیا تھا کہ وہ صرف وائٹ بال کھلاڑیوں کو غیر ملکی لیگ کھیلنے کی اجازت دیں گے۔جیمز ونس پی ایس ایل 2025 میں کراچی کنگز کی طرف سے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • الخدمت کی جانب سے غزہ متاثرین کیلئے 15 ارب روپے سے ریلیف کا آغاز
  • تمام جماعتیں سندھ کے مفادات کیلئے جدوجہد میں شامل ہوں،کاشف شیخ
  • سولر پینل خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے اہم خبر ، تازہ ترین قیمتیں بھی جانیں
  • گلف جائنٹس کا یواے ای کی معروف کرکٹ اکیڈیمز کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کا اعلان
  • ویسٹ اندیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئےپاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان
  • پاکستان میں پولیوکا ایک کیس رپورٹ، مجموعی تعداد 73 ہوگئی
  • ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان
  • کرکٹ کے بہترمستقبل کیلیے کرکٹر عثمان قادرآسٹریلیا چلے گئے
  • انگلش کرکٹرنے پی ایس ایل کیلئے فرسٹ کلاس کرکٹ چھوڑ دی
  • آئی سی سی کی نئی پلیئرز رینکنگ جاری ،نمبر بلے باز کون ؟جانیں