نجی حج کمپنیوں کو بکنگ کی اجازت دے دی، وزارت مذہبی امور
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
وزارتِ مذہبی امور نے نجی حج منظم کمپنیوں اور ذیلی کمپنیوں کو بکنگ کی اجازت دے دی۔ وزارت مذہبی امور نجی حج اسکیم کی بکنگ 10 سے 31 جنوری تک جاری رہے گی۔
وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق پرائیویٹ حج اسکیم کے مختلف حج پیکیج وزارت کی ویب سائٹ پر موجود ہیں، نجی اسکیم کے بنیادی حج پیکیج پونے 11 لاکھ سے ساڑھے21 لاکھ کے درمیان ہیں۔
ترجمان کے مطابق حج منظم کمپنیاں سہولت کی فراہمی کے معاہدے کے مطابق پرائیویٹ عازمینِ حج کی بکنگ کریں، اضافی سہولیات کے باعث 30 لاکھ سے زائد کا حج پیکیج "حج پالیسی فارمولیشن کمیٹی" سے منظور کروانا ہوگا۔
ترجمان کے مطابق نجی کمپنیوں کو 30 لاکھ سے زائد حج پیکیج کی منظوری کے وقت مکمل تفصیل فراہم کرنا لازم ہوگا، 30 لاکھ سے زائد حج پیکیج دینے اور لینے والوں کے کوائف ایف بی آر اور متعلقہ اداروں سے شیئر کیے جائیں گے۔
ترجمان کے مطابق نجی عازمینِ حج بکنگ کرواتے وقت وزارت کی ویب سائٹ اور موبائل ایپ "پاک حج" سے لازمی تصدیق کریں۔
ترجمان کے مطابق پیسوں کے لین دین صرف کمپنی کے بینک اکاؤنٹ کے ذریعے کریں اور سہولیات کا معاہدہ لازمی طلب کریں، نجی عازمینِ حج بکنگ کرواتے وقت حج پیکیج کی سہولیات کو اچھی طرح سمجھ لیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ترجمان کے مطابق حج پیکیج لاکھ سے
پڑھیں:
مراکش کشتی حادثہ، ترجمان دفتر خارجہ نے اہم تفصیلات شیئر کردیں
سٹی 42 : مراکش کے ساحل پر کشتی حادثے کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا بیان سامنے آگیا ہے ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق رباط (مراکش) میں ہمارے سفارت خانے نے مطلع کیا ہے کہ موریطانیہ سے روانہ ہونے والی ایک کشتی 80 مسافروں کو لے کر جا رہی تھی، جس میں متعدد پاکستانی شہری بھی شامل تھے، یہ کشتی مراکش کی بندرگاہ دخلہ کے قریب الٹ گئی۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں سمیت کئی زندہ بچ جانے والے دکھلا کے قریب ایک کیمپ میں موجود ہیں، رباط میں ہمارا سفارت خانہ مقامی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے، پاکستانی شہریوں کی سہولت اور ضروری مدد فراہم کرنے کے لیے سفارت خانے کی ایک ٹیم کو دخیلہ روانہ کر دیا گیا ہے۔
طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا، مریم نواز
وزارت خارجہ میں کرائسز مینجمنٹ یونٹ (CMU) کو فعال کر دیا گیا ہے، نائب وزیر اعظم نے متعلقہ سرکاری اداروں کو متاثرہ پاکستانیوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
رباط میں وزارت کے سی ایم یو اور ہمارے فوکل پرسنز کے رابطے کی تفصیلات
وزارت خارجہ، اسلام آباد کے کرائسز مینجمنٹ یونٹ (CMU) سے رابطہ کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں ۔
لاکھوں مالیت کی منشیات کی ترسیل ناکام ، 2ملزم گرفتار
24/7 کرائسز ریسپانس سینٹر
ٹیلیفون: 051-9207887
ای میل: cmu1@mofa.gov.pk
تفصیلات سفارت خانہ پاکستان، رباط:
MS۔ رابعہ قصوری (قائمقام سفیر): +212 689 52 23 65 (WhatsApp)
جناب نعمان علی، قونصلر اسسٹنٹ: +92 310 2204672 (WhatsApp)