خیبر پختونخوا : محکمہ تعلیم سے سابق نگراں صوبائی حکومت کے دوران بھرتیوں کی تفصیلات طلب
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
پشاور:
خیبر پختونخوا حکومت نے محکمہ تعلیم سے سابق نگراں صوبائی حکومت کے دوران بھرتیوں کی تفصیلات طلب کر لیں۔
محکمہ تعلیم نے اس ضمن میں تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران مردانہ و زنانہ کو جاری کردہ ایک تفصیلی مراسلے میں کہا ہے کے 2024_ 2023 کے دوران بھرتیوں کی تفصیلات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ یہ بھی بتایئں کے جو بھرتیاں ہوئی ہیں آیا اب تک ان میں سے کتنے ملازمین نے تخواہیں لی ہیں، کتنوں نے نہیں لی ہیں اگر نہیں لی ہیں تو ان کی وجوہات کیا ہیں۔
محکمہ تعلیم نے اپنے مراسلے کے ساتھ ایک طریقہ کار بھی بھیجا ہے جس کے تحت یہ ساری معلومات اس کے مطابق فراہم کی جائیں گی۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کے موجودہ صوبائی حکومت کے برسر اقتدار انے کے بعد یہ باتیں بہت زور پکڑ گئی تھیں کہ نگران حکومت میں بھرتی کیے گئے اساتزہ و دیگر ملازمین کو فارغ کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: محکمہ تعلیم
پڑھیں:
پنجاب اور خیبر پختونخوا کے کئی علاقوں میں زلزلہ
روزینہ علی: پنجاب اور خیبر پختونخوا کے کئی علاقوں میں زلزلہ ، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.5ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کےمطابق پنجاب کے متعدد شہروں میں زلزلہ آنے سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا، اسلام آباد،راولپنڈی ،گوجر خان ،فیصل آباد،میانوالی ،پپلاں،سوات ،مردان ،صوابی ، ،تخت بھائی میں جھٹکے محسوس کیے گئے ، ملا کنڈ،صوابی، ہری پور ، ٹیکسلا، واہ کینٹ، مہمند، راولا کوٹ میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا۔
اسد عمر نے بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کے فیصلے کا تمسخر اڑانا شروع کردیا
لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.5ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 12 کلومیٹر تھی۔