ہش منی کیس،ڈونلڈ ٹرمپ سزا سے بچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
نیویارک: نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہَش منی کیس میں سزا سے بچ گئے تاہم ان کا جرم برقرار ہے۔
نیویارک کی فوجداری عدالت میں ٹرمپ کو سزائے جانے کے لیے سماعت ہوئی جس میں جج نے کہا کہ ٹرمپ کو جیل میں قید نہیں کیا جائے گا اور نہ ان پر کوئی جرمانہ ہوگا۔
عدالت نے ٹرمپ کی رہائی کا فیصلہ دیتے ہوئے پیسے دے کر چھپانے کا جرم ٹرمپ کے ریکارڈ میں شامل کرنے کا حکم بھی دیا۔عدالت کے فیصلے کے بعد ٹرمپ امریکی تاریخ کے پہلے صدر ہوں گے جو مجرمانہ ریکارڈ کے ساتھ صدارت کا عہدہ سنبھالیں گے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
چینی صدر کو ڈونلڈ ٹرمپ کی فون کال، امن کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق
بیجنگ: دوسری مدت کے لیے امریکا کے صدر منتخب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے صدر شی جن پنگ کو فون کرکے دوطرفہ اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے شی جن پنگ سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کہا کہ دنیا خطرناک موڑ پر کھڑی ہے اور ہمیں امن و استحکام کے لیے مل کر کام کرنا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی تجارت کے علاوہ سوشل میڈیا پورٹلز بالخصوص ٹک ٹاک اور فینٹینل وغیرہ سے متعلق متنازع امور پر بھی بات کی۔
انہوں نے اس نکتے پر اتفاق کیا کہ دنیا جہاں کھڑی ہے وہاں سے اسے صرف استحکام کی طرف جانا چاہیے۔ عالمی معیشت شدید بحرانی کیفیت سے دوچار ہے۔ ایسے میں لازم ہے کہ بڑی طاقتیں مل کر معاملات کو سلجھانے کی کوششیں کریں تاکہ ہر خطے کو بہتر زندگی بسر کرنے کا موقع مل سکے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پورٹل ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ چینی صدر سے ان کی گفتگو خاصی مثبت اور تعمیری رہی۔ دنیا کو درپیش بحرانوں کے بارے میں مفصل گفتگو ہوئی اور چینی صدر نے اس بات سے اتفاق کیا کہ دو طرفہ معاملات کے ساتھ ساتھ عالمی امور کو بھی درست کرنے کی ضرورت ہے اور اس کے لیے اشتراکِ عمل لازم ٹھہرا۔
ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا ہے کہ ہم نے ٹٰیلی فونک گفتگو کے دوران اس بات سے اتفاق کیا کہ دنیا کو محٖفوظ تر اور پُرامن و خوش حال بنانے کے لیے ہم مل کر کام کریں گے اور اس حوالے سے پیدا ہونے والی ہر رکاوٹ کو دور کرنے پر خاطر خواہ توجہ دیں گے۔