اوورسیز پاکستانیوں نے ریکارڈ ترسیلات بھیج کر عمران خان کی کال مسترد کردی، مریم اورنگزیب
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
لاہور:ن لیگ کی ترجمان اور سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے ریکارڈ ترسیلات زر اور یورپ کے لیے پی آئی اے کی پروازوں کے دوبارہ آغاز پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے اسے وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک کی ترقی کا ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔
اپنے بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بیرون ملک پاکستانیوں نے دسمبر 2024 میں3.
سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ساڑھے 4سال بعد یورپ کے لیے پی آئی اے کی پروازیں بحال ہو گئیں۔ انہوں نے سابق حکومت کو قومی اثاثوں کو نقصان پہنچانے کا ذمہ دار ٹھہرایا اور کہا کہ پی آئی اے کے پائلٹس کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو جواب دینا ہوگا۔
موجودہ حکومت کے پہلے سال کا موازنہ سابقہ حکومت کے پہلے سال سے کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا گیا، مہنگائی میں کمی کی گئی، سی پیک بحال ہوا اور غیر ملکی دوستوں کی واپسی ہوئی جب کہ سابقہ حکومت کا دور تاریخی مہنگائی، خراب خارجہ پالیسی اور قرضوں کے بوجھ کا دور تھا۔
مریم اورنگزیب نے حکومت کی کامیابیوں کو مسلم لیگ (ن) کی روایت کا تسلسل قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ موجودہ حکومت ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن رکھے گی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مریم اورنگزیب انہوں نے
پڑھیں:
بلوچستان، جے یو آئی کی موجودہ صورتحال میں ثالثی کا کردار ادا کرنیکی پیشکش
جے یو آئی وفد نے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی سے ملاقات کے موقع پر بی این پی کے دھرنے اور دیگر مسائل کے حل کیلئے ثالثی کا کردار ادا کرنیکی پیشکش کی۔ وزیراعلیٰ نے انہیں اپنے موقف سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام نے حکومت کو بلوچستان کی موجودہ صورتحال میں مسائل کے حل کیلئے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے۔ آج کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے جمعیت علماء اسلام کے رہنماء مولانا عبدالغفور حیدری کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں سینیٹر مولانا عبدالواسع، اپوزیشن لیڈر یونس عزیز زہری سمیت جے یو آئی کے سینئر رہنماء شامل تھے۔ ملاقات میں بلوچستان میں امن و امان، مجموعی صورتحال سمیت بی این پی کے دھرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام کے وفد نے موجودہ صورتحال میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے جے یو آئی کے وفد کو حکومت کے موقف سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بحالی امن کیلئے حکومت اور اپوزیشن دونوں کی زمہ داری اہم ہے۔ جمعیت علماء اسلام حکومت میں ہو یا اپوزیشن میں، ایک ذمہ دار سیاسی قوت کے طور پر اپنا کردار ادا کرتی رہی ہے۔ جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ ایک مثبت سیاسی کردار ادا کیا ہے، جو لائق تحسین ہے۔ حکومت تمام سیاسی مسائل کا حل سیاسی مشاورت سے چاہتی ہے۔