سست انٹرنیٹ، بین الاقوامی کمپنیوں نے آپریشنز بیرون ملک منتقل کرنے شروع کردیے
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز میں حالیہ سست روی کی وجہ سے بین الاقوامی کمپنیوں نے اپنے آپریشنز کو تبدیل کرنا شروع کردیا ہے۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق ملک میں حالیہ انٹرنیٹ رکاوٹوں کے بعد واٹس ایپ نے اپنے سیشن رؤٹنگ سرور بیرون ملک منتقل کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بہتر انٹرنیٹ سروس: کیا ’2 افریقہ کیبل‘ شارک سے محفوظ رہے گی؟
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ واٹس ایپ کے کنٹینٹ ڈیلیوری نیٹ ورک (سی ڈی این) کو ملک سے باہر منتقل کرنے سے بہت سے واٹس ایپ صارفین کو رابطہ قائم کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
پی ٹی اے کا دعویٰ ہے کہ ملک میں فکسڈ لائن اور موبائل نیٹ ورکس میں انٹرنیٹ سروسز میں بہتری آئی ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق گزشتہ ماہ کے دوران فکسڈ لائن انٹرنیٹ سروسز میں 2 درجے بہتری آئی ہے، جبکہ پاکستان کی فکسڈ لائن انٹرنیٹ کی رفتار کے حوالے سے عالمی درجہ بندی اس وقت 139ویں نمبر پر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انٹرنیٹ سست روی کا کیا نتیجہ نکلا؟ پی ٹی اے نے بتادیا
پی ٹی اے کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک میں موبائل نیٹ ورک سروسز میں 3 درجے بہتری آئی ہے، پاکستان اب موبائل انٹرنیٹ کی رفتار میں عالمی سطح پر 97ویں نمبر پر ہے، اس بہتری کے باوجود سست انٹرنیٹ کاروباری افراد اور عام صارفین کے لیے یکساں طور پر تشویش کا باعث ہے۔
یاد رہے کہ سال 2024 میں پاکستان کے لیے انٹرنیٹ اسپیڈ کے حوالے سے بدترین رہا، سب میرین کیبلز میں خرابی کے 4 بڑے واقعات پیش آئے، جس کے باعث صارفین کو 1750 گیگا بایٹس فی سیکنڈ انٹرنیٹ کم ملا جبکہ فائر وال اور ویب منیجمنٹ سسٹم نے بھی انٹرنیٹ صارفین کی پریشانی بڑھائی۔
یہ بھی پڑھیں: انٹرنیٹ ایک بار پھر سست روی کا شکار، آن لائن سروسز بری طرح متاثر
نیٹ سروس پروائیڈرز کے مطابق ایک گھنٹہ نیٹ بندش کا مطلب ہے 9 لاکھ ڈالر کا نقصان ہوتا ہے،انٹرنیٹ میں ایک دن تعطل کی وجہ سے سوا کروڑ ڈالر نقصان ہوتا ہے، سال 2021 میں ایکسپورٹ گروتھ 47 فیصد تھی جو گزشتہ برس صرف 24 فیصد رہ گئی۔
انٹرنیٹ پرووائڈرز نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ملک میں انٹرنیٹ کی یہی صورتحال رہی تو مزید کئی کمپپنیاں اپنا کاروباز بیرون ملک منتقل کرسکتی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news انٹرنیٹ پاکستان سست وری واٹس ایپ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انٹرنیٹ پاکستان پی ٹی اے ملک میں یہ بھی
پڑھیں:
پاکستان سمیت مختلف ممالک میں صارفین کو واٹس ایپ کے استعمال میں مشکلات کا سامنا
ویب ڈیسک : پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں صارفین کو واٹس ایپ کے استعمال میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ صارفین کو واٹس ایپ میسج بھیجنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ صارفین کی جانب سے ایکس اور فیس بک سمیت دیگر سوشل میڈیا ایپس پر بتایا گیا کہ انہیں واٹس ایپ پر میسج بھیجنے اور اسٹیٹس اپلوڈ کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔
لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم ایف بلاک میں بجلی کی تنصیب کا افتتاح
پاکستان میں بھی صارفین کو واٹس ایپ کی سروس میں تعطل اور تاخیر کا سامنا ہے، واٹس ایپ پر بھیجے گئے پیغامات پہنچنے میں تاخیر کا سامنا ہو رہا ہے، وٹس ایپ گروپ میں بھیجے گئے پیغامات، تصاویر، فوٹیجز بھی دوسرےصارفین تک نہیں پہنچ رہیں۔
میٹا یا واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے فوری طور پر اس خلل سے متعلق کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دنیاکے مختلف ملکوں میں صارفین کو واٹس ایپ میسج بھیجنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔
سندھ حکومت اپنی اداؤں پر غور کرے: وزیر اطلاعات پنجاب