کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حاجی لشکری رئیسانی نے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے عوامی مفادات گروہی سیاست پر قربان کر دیئے ہیں۔ سیاسی جماعتوں میں عوام کو نہیں، بلکہ ٹھیکیداروں اور پیسے والے کو جگہ ملتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے بزرگ سیاسی شخصیت حاجی لشکری رئیسانی نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں سرمایہ داروں کا مرکز بن گئیں ہیں۔ سیاسی جماعتوں نے عوام کو مایوس کیا۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر کوئٹہ پریس کلب کے صدر عبدالخالق رند بھی انکے ہمراہ تھے۔ نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے کہا کہ ملک میں تمام ادارے مفلوج ہیں۔ لوگ اپنے ذاتی مفاد کے لئے ان کا استعمال کر رہے ہیں۔ ملک کے مسائل کا حل تمام سیاسی جماعتوں کا اس بات پر متفق ہونا ہے کہ وہ چور دروازے سے اقتدار میں نہیں آئیں گی۔ 2024 کے الیکشن کا فیصلہ عوام نے نہیں، بلکہ مقامی ہوٹل میں کیا گیا تھا۔ بلوچستان اسمبلی میں قانون سازی نہیں، عوام کے حقوق کی نیلامی ہوتی ہے۔ 2018 میں میرے حلقے کا فیصلہ ابھی تک نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے عوامی مفادات گروہی سیاست پر قربان کر دیئے ہیں۔ سیاسی جماعتوں میں عوام کو نہیں، بلکہ ٹھیکیداروں اور پیسے والے کو جگہ ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں لوٹ مار کا بازار گرم ہے۔ 2024 میں سینیٹ کے الیکشن میں باہر سے بندے لاکر ایڈجسٹ کئے گئے۔ سیاسی جماعتیں سرمایہ داروں کا مرکز بن گئیں ہیں۔ سیاسی جماعتوں نے عوام کو مایوس کیا۔ لشکری رئیسانی نے کہا کہ صوبے میں پرامن سیاسی جدوجہد کی ضرورت ہے۔ بلوچستان اس نہج پر پہنچ گیا ہے جہاں بڑے طوفان اٹھ رہے ہیں۔ صوبے میں پرامن سیاسی جدوجہد کی ضرورت ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سیاسی جماعتوں نے عوام لشکری رئیسانی نے کہا نے کہا کہ عوام کو

پڑھیں:

انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر تین سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی

انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر تین سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی۔

ای سی پی ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے ‏ پاکستان نیشنل پارٹی، پاکستان تحریک نظام اور نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کی رجسٹریشن منسوخ کردی۔واضح رہے پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002 ء کے تحت ہر چار سال بعد ہر سیاسی جماعت انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کی پابند ہے خواہ صورت حال کچھ بھی ہو۔

عمران خان سے دھوکہ کھانے والے اب ہمارا ساتھ دیں ،احسن اقبال

متعلقہ مضامین

  • الیکشن کمیشن نے 3 سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی
  • انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر تین سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی
  • انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر تین سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ
  • اپوزیشن جماعتوں کا آئین و قانون کی بالادستی کے لیے مل کر جدوجہد کرنے کا اعلان
  • انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر 3 سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ
  • دعا ہے پاکستان میں آئین اور قانون کو عزت ملے: شیخ رشید احمد
  • دعا ہے پاکستان میں آئین اور قانون کو عزت ملے: شیخ رشید
  • بلوچستان کے عوام جماعت اسلامی کی طرف دیکھ رہے ہیں
  • ریاست اور عوام کے جاننے کا حق
  • جن کی مدت ملازمت تقریبا مکمل ہوچکی، انہیں قبل از وقت ریٹائرمنٹ دیں گے:وزیر قانون