پاکستان میں بارش کے نئے سسٹم کی آمد کی پیش گوئی
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
لاہور:محکمہ موسمیات نے ملک میں بارش کے نئے سسٹم کی آمد کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔
پنجاب کے مختلف علاقوں بشمول لاہور میں اس وقت خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے۔ آج کے دن صوبے کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں، جس کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہو کر 50 میٹر تک محدود ہو گئی ہے۔ اس صورتحال نے ٹریفک کی روانی کو بھی شدید متاثر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 17 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔
دریں اثنا بارش برسانے والے سسٹم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ یہ سسٹم پاکستان میں 14 جنوری کو داخل ہوگا۔ اس سسٹم کے نتیجے میں ملک کے مختلف علاقوں میں بارش متوقع ہے، جو نہ صرف خشک موسم کا خاتمہ کرے گی بلکہ دھند کی شدت میں بھی نمایاں کمی لائے گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
شہر قائد میں سردی کی شدت برقراردرجہ حرارت 11ڈگری سینٹی گریڈ
کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں سردی کی شدت برقرار ہے جبکہ آئندہ 24گھنٹے کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو کم سے کم درجہ حرارت 11ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہلکی دھند کے باعث حدنگاہ 2.5کلو میٹر ریکارڈکی گئی۔