شیئر بازار میں کاروباری ہفتے کے آخری دن مثبت رجحان
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے آخری دن مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، کاروباری حجم 50 کروڑ شیئرز سے کم رہا۔
شیئر بازار کا 100 انڈیکس 609 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 1 لاکھ 13 ہزار 247 پر بند ہوا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 11 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 676 ڈالر فی اونس ہے۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1540 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، انڈیکس کی آج کم ترین سطح 1 لاکھ 12 ہزار 13 رہی۔
حصص بازار میں آج 49 کروڑ 98 لاکھ شیئرز کے سودے 24 ارب 82 کروڑ روپے میں ہوئے، یوں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 73 ارب روپے بڑھ کر 14 ہزار 230 ارب روپے ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
تربیلا، منگلا، چشمہ میں قابل استعمال پانی کا کل ذخیرہ 16 لاکھ 35 ہزار ایکڑ فٹ ہے، ترجمان واپڈا
واپڈا ترجمان کا کہنا ہے کہ اس وقت تربیلا، منگلا اور چشمہ ریزر وائر میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ 16 لاکھ 35 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 39 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 46 ہزار 700 کیوسک ہے۔
ترجمان واپڈا کے مطابق دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 42 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 32 ہزار کیوسک ہے۔
ترجمان واپڈا کے مطابق چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 59 ہزار کیوسک اور اخراج 61 ہزار کیوسک ہے، دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 18 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 9 ہزار 700 کیوسک ہے۔
ترجمان واپڈا کے مطابق دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 21 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 21 ہزار 800 کیوسک ہے۔
ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا ریزر وائر میں آج پانی کی سطح 1430.87 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 5 لاکھ 29 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ منگلا ریزر وائر میں آج پانی کی سطح 1130.30 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 10 لاکھ 15 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
ترجمان واپڈا کے مطابق چشمہ ریزر وائر میں آج پانی کی سطح 643.20 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 91 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ تربیلا، منگلا اور چشمہ ریزر وائر میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ 16 لاکھ 35 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔