نجی سطح پر حج پر کتنے اخراجات ہوں گے، وفاقی حکومت کا اہم فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزارت مذہبی امور نے حج 2025 کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے نجی حج منظم کمپنیوں اور ذیلی کمپنیوں کو بکنگ کی اجازت دے دی اور نجی عازمین حج کے پیکیج کی تفصیلات بھی جاری کردیں۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا کہ نجی حج سکیم کی بکنگ 10 جنوری تا 31 جنوری 2025 جاری رہے گی، نجی حج سکیم کے مختلف حج پیکیج وزارت کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ نجی سکیم کے بنیادی حج پیکیج پونے 11 لاکھ سے ساڑھے 21 لاکھ کے درمیان رکھے گئے ہیں اورحج منظم کمپنیاں سہولت کی فراہمی کے معاہدے ایس پی اے کے مطابق پرائیویٹ عازمین حج کی بکنگ کریں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ اضافی سہولیات کے باعث 30 لاکھ سے زائد حج پیکیج "حج پالیسی فارمولیشن کمیٹی" سے منظور کروانا ہوگا، حج منظم کو 30 لاکھ سے زائد حج پیکیج کی منظوری کے وقت مکمل تفصیل فراہم کرنا لازمی ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ 3 ملین سے زائد حج پیکیج بیچنے اور خریدنے والوں کے کوائف ایف بی آر اور متعلقہ اداروں کے ساتھ شیئر کئے جائیں گے۔
ترجمان وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ نجی عازمینِ حج بکنگ کرواتے وقت وزارت کی ویب سائٹ اور موبائل ایپ "پاک حج" سے لازمی تصدیق کر لیں، پیسوں کا لین دین صرف کمپنی کے بینک اکاو¿نٹ کے ذریعے کریں اور سہولیات کا معاہدہ لازمی طلب کریں۔
انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ نجی عازمین حج بکنگ کرواتے وقت حج پیکیج کی سہولیات کو اچھی طرح سمجھ لیں۔
Haier برانڈ سیمینار 2025: مشترکہ قیادت؛ جدت،گرین ماحولیات،بہتر مستقبل
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کہ نجی
پڑھیں:
فائیو جی ٹیکنالوجی جون 2025 ء سے پاکستان بھر میں لانچ ہوگی
اسلام آباد (نمائندہ جسارت)وفاقی حکومت نے 5 جی ٹیکنالوجی کے اسپیکٹرم کی نیلامی کے فریم ورک کو حتمی شکل دے دی۔دستاویز کے مطابق وزارت آئی ٹی نے فائیو جی ٹیکنالوجی کا روڈ میپ تیار کر لیا، فائیو جی ٹیکنالوجی جون 2025ء سے ملک بھر میں لانچ ہوگی۔اسپیکٹرم کی نیلامی 5 مراحل میں مکمل کی جائے گی جبکہ نیلامی کا عمل آئندہ ماہ سے شروع ہوگا۔ پی ٹی اے کنسلٹنٹ کی سفارشات اسپیکٹرم ایڈوائزری کمیٹی کو دے گا۔دوسرے مرحلے میں ایڈوائزری کمیٹی پالیسی اصلاحات کو حتمی شکل دے گی۔ایڈوائزری کمیٹی مارچ میں فائیو جی سپیکٹرم کی قیمتوں کا تعین اور تجارتی شرائط طے کرے گی جبکہ اپریل میں وفاقی حکومت کی جانب سے پالیسی ڈائریکٹیو کی منظوری دی جائے گی۔پی ٹی اے مئی 2025ء میں فائیو جی اسپیکٹرم کو نیلام کرے گا۔ پی ٹی اے کی جانب سے فائیو جی کے4 اسپیکٹرم نیلامی کے لیے رکھے جائیں گے، جس میں 700، 2300، 2600 اور 3500 میگا ہرٹز کے فائیو جی اسپیکٹرم نیلام کیے جائیں گے۔