پاکستان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ساتھ انٹرنیشنل ہاکی کا میلہ بھی سجے گا
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
پاکستان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ساتھ انٹرنیشنل ہاکی کا میلہ بھی سجے گا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز
لاہور (آئی پی ایس )پاکستان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ساتھ انٹرنیشنل ہاکی کا میلہ بھی سجے گا۔گیارہ فروری سے اٹھارہ فروری تک جرمنی اور ہالینڈ کے معروف ہاکی کلب پاکستان کا دورہ کریں گے، مارچ میں جرمنی کی نیشنل جونیئر ہاکی ٹیم پاکستان کے ساتھ سیریز کھیلے گی۔
پاکستان میں غیرملکی ہاکی ٹیموں کی آمد کے حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ سے وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے فوکل پرسن برائے اسپورٹس اولمپئن خواجہ جنید اور واٹس گول جرمنی کے چیف ایگزیکٹو جنید چھٹہ نے پی ٹی وی ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کی جس میں وزیر اطلاعات کو جرمنی اور ہالینڈ کے ہاکی کلب ٹیموں کی پاکستان آمد کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔
ملاقات کے دوران وزیر اطلاعات نے قومی کھیل کی ترویج اور غیرملکی ٹیموں کو پاکستان بلانے کے اقدام کو سراہا اور اپنے مکمل تعاون کے ساتھ تمام میچز پی ٹی وی پر براہ راست دکھانے کا یقین دلایا۔خواجہ جنید کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں پی ٹی وی کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر اسپورٹس عالیہ رشید سے بھی ملاقات بہت اچھی رہی، پاکستان ٹیلی ویژن قومی کھیل کو بھرپور کوریج دینے کے لیے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ جرمنی اور ہالینڈ کے کلبز کے ساتھ ہائر ایجوکیشن کمیشن اور کھیلتا پنجاب کی ٹیمیں میچز کھیلیں گی، دو دن لاہور اور ایک دن اسلام آباد میں انٹرنیشنل ہاکی کا میلہ لگایا جائے گا۔
خواجہ جیند کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ساتھ غیرملکی ہاکی کھلاڑیوں کا پاکستان آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی کھیلوں سے محبت کرنے والے لوگ ہیں۔ معروف غیرملکی ہاکی کھلاڑیوں کی پاکستان آمد سے نہ صرف دنیا کو پاکستان کا روشن چہرہ دکھانے میں مزید ملے گا بلکہ قومی کھیل کو بھی فروغ ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی ملاقات میں ہاکی ٹیموں کی فول پروف سکیورٹی اور دوسرے انتظامات کا یقین دلایا تھا۔ ملک میں انٹرنیشنل ہاکی سرگرمیوں کی بحالی کے لیے سیاست سے بالاتر ہوکر ہم سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ پاکستان میں موجود جرمن اور ہالینڈ کے سفیر بھی ہاکی سے بہت پیار کرتے ہیں اور ان کے مکمل تعاون سے ہی ٹیموں کا دورہ ممکن ہورہا ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاکستان میں
پڑھیں:
بیساکھی میلہ ، دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کی آمد کا آغاز
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 اپریل ۔2025 )بیساکھی میلے میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کی آمد کا آغاز ہوگیا ہے پاکستان نے مذہبی رواداری کا مظاہر ہ کرتے ہوئے بیساکھی میلے کے لیے ریکارڈ 6,629 ویزے جاری کئے ہیں تفصیلات کے مطابق بھارت سے سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد واہگہ بارڈر پہنچ گئی. پنجاب کے صوبائی وزرا اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے نمائندگان نے یاتریوں کا استقبال کیا، پنجاب حکومت کی جانب سے سکھ یاتریوں کے لیے خصوصی حفاظتی انتظامات کیے گئے پاک رینجرز ، پولیس اور سیکیورٹی نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے بے ساکھی میلے کی سیکیورٹی کی تمام تیاریاں بھی مکمل کرلی گئیں.(جاری ہے)
یاتریوں کو واہگہ بارڈر سے سخت حفاظتی حصار میں ننکانہ صاحب پہنچایا جائے گا، اسکول کالجز کے طلبہ، اساتذہ نے پاکستان پہنچنے والے یاتریوں کو گلدستے پیش کیے، گرم موسم میں یاتریوں کی اسپغول اور روح افزاح کے ٹھنڈے ٹھنڈے مشروب سے تواضع کی گئی. ایڈیشنل سیکرٹری مزارات سیف اللہ کھوکھر کے مطابق سکھ یاتریوں کو پاکستان میں قیام، لنگر، ٹرانسپورٹ، میڈیکل کی سہولتیں فراہم کے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں، حکومت پاکستان نے یاتریوں کو خصوصی طور پر 6 ہزار 751 ویزے جاری کیے ہیں انہوں نے کہا کہ وفاقی وزارت مذہبی امور اور متروکہ وقف املاک بورڈ کی درخواست پرشیڈول سے 3 ہزار 751 زائد ویزے خصوصی طور پر جاری کیے گئے. جتھہ لیڈر رویندر سنگھ نے کہا کہ حکومت پاکستان نے اتنی بڑی تعداد میں ویزے جاری کر کے سکھ قوم کے دل جیت لیے جتھہ لیڈر دلجیت سنگھ سرنا نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے دنیا بھر کا سکھ پاکستان آنا چاہتا ہے. بھارتی یاتریوں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بہت عزت اور احترام ملتا ہے ترجمان بورڈ نے کہا کہ امرتسر، ہریانہ، اتر پر دیش، دہلی و دیگر 11 بھارتی ریاستوں سے یاتری پاکستان پہنچے ہیں، معمول سے زیادہ یاتریوں کی آمد کی وجہ سے وفد کو 2 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے پہلا گروپ پاکستان آمد کے بعد واہگہ بارڈر سے گورو دوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال روانہ ہو گا، یاتریوں کا دوسرا گروپ پاکستان آمد کے بعد واہگہ بارڈر لاہور سے گورو دوارہ دربارصاحب کرتار پور روانہ ہو گا تاریخ میں پہلی مرتبہ 7 ہزار سے زائد یاتری پاکستان آرہے ہیں .