پی ٹی آئی وہ کررہی ہے جو ’را‘ تک نے کرنے کی ہمت نہیں کی، احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
کراچی:وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی وہ کچھ کررہی ہے جو ’را‘ تک نے کرنے کی ہمت نہیں کی۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احسن اقبال نے بانی پی ٹی آئی عمران خان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی نااہلی نے ملک کو شدید بحرانوں سے دوچار کیا۔ تحریک انصاف کی پالیسیوں نے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا اور ملکی معیشت کو غیر مستحکم کیا۔
پریس کانفرنس کے دوران احسن اقبال نے تحریک انصاف پر ملک دشمن سرگرمیوں کا الزام عائد کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ جماعت پاکستان کی فوج کے خلاف سازشوں میں ملوث رہی اور بیرونی عناصر کے لیے ایک آلہ کار کے طور پر کام کرتی رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف نے عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ’’اڑان پروگرام‘‘کے تحت پاکستان کی معیشت مثبت سمت میں گامزن ہے اور اس سال ملکی ترسیلات زر میں30 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امن و امان کی صورتحال بہتر بنائے بغیر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال نہیں ہو سکتا۔
وفاقی وزیر نے عمران خان پر قیمتی سرکاری تحائف کو ذاتی مفاد کے لیے استعمال کرنے اور ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزامات بھی لگائے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنی حکومت کے دوران 50 ارب روپے اپنے قریبی حلقوں کو منتقل کرائے اور قومی دولت کو بے دردی سے لوٹا۔
انہوں نے واضح طور پر کہا کہ عمران خان سیاسی قیدی نہیں بلکہ ایک مجرم ہیں اور حکومت انہیں رہا کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی۔ ان کے مطابق ن لیگ نے ہمیشہ اپنے کیسز عدالتوں میں قانونی طور پر لڑے جب کہ تحریک انصاف عدالتوں کو استعمال کرتے ہوئے مظلوم بننے کی کوشش کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف احسن اقبال رہی ہے
پڑھیں:
سزائیں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں، تحریک انصاف
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) تحریک انصاف خواتین ونگ حیدرآباد کی صدر افروز شورو، جنرل سیکرٹری سبین خان اور ان کی تمام کابینہ نے پریس ریلیز میں بانی عمران خان کو القادر یونیورسٹی کیس میں سنائی جانے والی سزا کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں انصاف نام کی کوئی چیز نہیں ہے، اسلامی جمہوریہ پاکستان میں سیرت النبیؐ تعلیمات پر یونیورسٹی بنوانے پر سزائیں دی جا رہی ہیں، اس قسم کی سزائیں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں، ہمیں پتہ ہے یہ سزا اعلیٰ عدالتوں سے ختم ہو جائیں گی اور جلد خان صاحب ہمارے درمیان ہوں گے۔