پرائیویٹ حج پر اخراجات اور سہولیات سمیت حکومت کے اہم فیصلے
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
اسلام آباد:وفاقی وزارت مذہبی امور نے حج 2025 کے لیے نجی حج اسکیم سے متعلق اہم فیصلے کرتے ہوئے بکنگ کا شیڈول اور پیکیج کی تفصیلات جاری کردیں۔
حکومت کی جانب سے نجی حج منظم کمپنیوں اور ذیلی اداروں کو 10 سے 31 جنوری 2025 تک بکنگ کی اجازت دی گئی ہے۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق نجی حج اسکیم کے بنیادی پیکیج کی قیمتیں 10 لاکھ 75 ہزار سے 21 لاکھ 50 ہزار روپے کے درمیان مقرر کی گئی ہیں، تاہم اضافی سہولیات کے حامل پیکیجز، جن کی قیمت 30 لاکھ سے زیادہ ہوگی، انہیں’’حج پالیسی فارمولیشن کمیٹی‘‘ کی منظوری درکار ہوگی۔
ترجمان نے واضح کیا کہ 30 لاکھ سے زائد مالیت کے پیکیجز کی فروخت اور خریداری کے کوائف فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ شیئر کیے جائیں گے۔
عازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ بکنگ سے قبل وزارت کی ویب سائٹ یا پاک حج موبائل ایپ کے ذریعے تفصیلات کی تصدیق کریں۔ پیسوں کا لین دین صرف مجاز کمپنی کے بینک اکاؤنٹ کے ذریعے کیا جائے اور سہولیات کا معاہدہ لازمی حاصل کریں تاکہ کسی قسم کی دھوکا دہی سے بچا جا سکے۔
وزارت نے حج منظم کمپنیوں کو تاکید کی ہے کہ اضافی سہولیات کی پیشکش کرتے وقت مکمل تفصیلات فراہم کریں تاکہ شفافیت برقرار رہے اور شہری اپنے فیصلے باخبر انداز میں کر سکیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
JACT9 Hunter کی بکنگ بند کردی گئی، وجہ کیا بنی؟
JAC موٹرز نے پاکستان میں اپنے ٹرک JACT9 Hunter کی نئی بکنگ بند کردی ہے۔
JAC موٹرز نے حال ہی میں گندھارا آٹوموبائلز کے تعاون سے مقامی آٹوموبائل انڈسٹری میں قدم رکھا ہے اور پاکستانی صارفین کی جانب سے اس کے اسٹائلش ٹرک JACT9 Hunter کو خوب پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔
یہی وجہ ہے کہ کمپنی نے مجبوراً آج (15 جنوری) سے اپنے ٹرک JACT9 Hunter کی نئی بکنگ عارضی طور پر بند کردی ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام نے JACT9 Hunter کو اس قدر پسند کیا ہے اور ایسا زبردست ردعمل دیا ہے کہ انہیں اس گاڑی کی بروقت فراہمی کے لیے عارضی طور پر اس کی نئی بکنگ کو بند کرنا پڑ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہنڈائی نشاط کمپنی نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 8 لاکھ روپے تک کمی کردی
کمپنی نے کہا ہے کہ پاکستانی صارفین کا JACT9 Hunter پر اعتماد اس کی توقعات سے بڑھ کر تھا۔ کمپنی نے پاکستانی صارفین کا شکریہ ادا کیا ہے اور اپنے عہد کی پاسداری کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ JAC موٹرز گندھارا آٹوموبائلز کے تعاون سے حال ہی میں اپنے ٹرک JACT9 Hunter کو پاکستان میں لانچ کیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
15 جنوری JAC T9 Hunter wenews بکنگ بند پذیرائی جے اے سی ٹی 9 ہنٹر گندھارا آٹوموبائلز لانچ