اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس سے منافع حاصل کرنے والے افراد کے لیے اہم خبر
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قومی بچت اسکیموں کے تحت پاکستانی شہریوں کو حکومت کی جانب سے منافع فراہم کیا جاتا ہے۔
حکومت ان سرٹیفکیٹس کو چھوٹے اور درمیانے درجے کے سرمایہ کاروں کی ضروریات اور مطالبات کو پورا کرنے مقصد کے ساتھ سرمایہ کاری پر دو سالانہ منافع شروع کیا۔
تین سال کی مدت کے ساتھ سرمایہ کاری کی پیشکش عام لوگوں کے لیے دستیاب ہے، چھ ماہ کی ہر مدت کی تکمیل پر سرمایہ کاروں کو منافع ادا کیا جاتا ہے۔
ان میں سرمایہ کاری کی کوئی حد نہیں ہے کیونکہ شہری کسی بھی رقم میں سرٹیفکیٹ خرید سکتے ہیں۔
اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس کے لیے منافع کی شرح پہلے پانچ دو سالہ منافع کے لیے 11.
منافع ایک تا پانچ: ایک لاکھ روپے کی سرمایہ کاری پر سالانہ منافع 5800 روپے مقرر ہے۔
منافع نمبر 6: ایک لاکھ کی سرمایہ کاری پر منافع 6300 روپے ہے۔
مزیدپڑھیں:ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 خوارج ہلاک
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
کینسر کا مریض بن کر امریکی ویزا حاصل کرنے کی کوشش، ملزم ساتھی سمیت گرفتار
فوٹو: فائلفیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل نے امریکی قونصل خانے کے عملے کی شکایت پر ایک ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کیا ہے جو کینسر کی جعلی دستاویزات پیش کرکے امریکا کا ویزا حاصل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔
گرفتار ملزم رضا عباس سیالکوٹ اور سہولت کار مبینہ ٹریول ایجنٹ امیر حمزہ کراچی کا رہائشی ہے۔ رضا عباس نے ایک کروڑ روپے کے مساوی جعلی بینک اسٹیٹمنٹ قونصلیٹ میں پیش کیں۔
ملزم نے ٹریول ایجنسی کا جعلی مالک ہونے کی دستاویزات بھی قونصلیٹ میں جمع کروائیں۔ ملزم کو لیبارٹری رپورٹس اور ایک اسپتال کے سرٹیفکیٹس لیب اسسٹنٹ نے 30 ہزار روپے میں فراہم کیں۔
رضا عباس کی امریکی ویزے کیلئے درخواست پہلے بھی امریکی سفارتخانے سے مسترد ہوچکی ہے۔ ملزمان کو گرفتار کیے جانے کے بعد مزید کارروائی جاری ہے۔