وزیراعظم سے سیکرٹری جنرل او آئی سی کی ملاقات، عالمی امور پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف سے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل عزت مآب حسین براہیم طحہٰ کی ہونے والی ملاقات میں اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لئے مشترکہ کوششوں، مشترکہ دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں شہباز شریف نے 11-12 جنوری 2025 کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والی مسلم ممالک میں لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت پر او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس کا مقصد مسلم دنیا میں خواتین کی معیاری تعلیم اور خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالےسے ٹھوس کوششوں کو آگے بڑھانا ہے۔
وزیراعظم کا محصولات کے قانونی مقدمات کو جلد از جلد نبٹانے کا حکم
او آئی سی کے متحرک کردار پر سیکرٹری جنرل او آئی سی کی تعریف کرتے ہوئے، وزیراعظم نے تنظیم کی مشترکہ ترجیحات اور مقاصد کو آگے بڑھانے کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا اور اسے مسلم امہ کی اجتماعی آواز کے طور پر مزید فعال بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے اقوام متحدہ اور او آئی سی کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر تنازعہ کے حل کے لیے او آئی سی کے اصولی موقف اور مستقل حمایت پر سیکرٹری جنرل او آئی سی کا شکریہ ادا کیا۔ فلسطین میں جاری اسرائیل کی نسل کشی کی مہم کی شدید مذمت کرتے ہوئے، انہوں نے غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کرنے، فلسطینی عوام کے لیے انسانی امداد کی بلا رکاوٹ فراہمی کو یقینی بنانے اور اسرائیل کے وسیع پیمانے پر جنگی جرائم کے خلاف عالمی احتساب کی ضرورت پر زور دیا۔
دھند چھا گئی ، موٹروے بند
سیکرٹری جنرل او آئی سی نے پاکستان کی طرف سے ان کے اور ان کے وفد کے پر تپاک استقبال اور مہمان نوازی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم دنیا میں لڑکیوں کی تعلیم پر بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد مسلم امہ کے لیے اہمیت کے حامل مسائل کے حل کے لیے پاکستان کے قائدانہ کردار کی مثال ہے ۔ سیکرٹری جنرل نے کشمیری عوام کی آزادی اور حق خود ارادیت کی جائز جدوجہد میں او آئی سی کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا اور وزیراعظم کو اس سلسلے میں او آئی سی کی جاری سفارتی کوششوں سے آگاہ کیا۔
لاہور؛ 252 ٹریفک حادثات میں 1 شخص جاں بحق ،259 زخمی
دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ او آئی سی کو غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے عالمی برادری پر اپنا دباؤ جاری رکھنا چاہیے اور اس بات پر زور دیا کہ مسئلہ فلسطین کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور فلسطین کے عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔ دونوں فریقین نے اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لئے مشترکہ کوششوں اور مشترکہ دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہء خیال کیا۔
ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے۔
معمولی سی بات پر نوجوان کی خودکشی کی کوشش
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سیکرٹری جنرل او آئی سی او آئی سی کی او آئی سی کے کے لیے
پڑھیں:
دھنی بخش باریجو صدرارمان احمد عباسی جنرل سیکرٹری پریس کلب جامشورو منتخب
کوٹری (جسارت نیوز) ڈسٹرکٹ پریس کلب جامشورو ایٹ کوٹری کے سالانہ انتخابات ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن جامشورو عالمگیر رانجھانی، چیئرمین الیکشن کمیٹی ممبر ایڈووکیٹ صابر کھوسو اور تعلیم دان محمد علی سموں کی نگرانی میں منعقد ہوئے جس میں 8عہدوں اور 5 ایگزیکٹو کمیٹی ممبران کا چنائو کیا گیا، مقررہ وقت پر ٹوٹل 37 ووٹ کاسٹ ہوئے۔ چیئرمین الیکشن کمیٹی نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے صدر دھنی بخش باریجو کو 19 ووٹ جنرل سیکرٹری ارمان احمد عباسی 22 ووٹ، سینئر نائب صدر اسماعیل رند24، نائب صدر قربان پہنور 22، جوائنٹ سیکرٹری سرمد شورو 18، خازن اعجاز مغل 21، اطلاعات سیکرٹری فضل کھوسو 21، آفس سیکرٹری نوید راجپوت 23، سینئر ممبر ایگزیکٹو کمیٹی سراج احمد صدیقی 24، ممبر توحید 23، ممبر شیخ محمد جاوید، ممبر عبدالخالق چانڈیو21 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔