ڈی آئی خان(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 5 خوارجیوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مدی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے خوارج کے ٹھکانے پر مؤثر طریقے سے کارروائی کی، جس کے نتیجے میں خوارج کے سرغنہ شفیع اللہ عرف شفیع سمیت 5 خوارج مارے گئے۔

ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، ہلاک خوارج سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں سمیت معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی کو ختم کرنے کے لئے سینیٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا جبکہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
مزیدپڑھیں :ورلڈ چیمپئن محمد آصف نے پاکستان کو ایک اور ٹائٹل دلوادیا

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز

پڑھیں:

تیراہ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبر کے علاقے تیراہ میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا اور سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 خوارج مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبر کے علاقے تیراہ میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا اور سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر نے بتایاکہ آپریشن میں خارجی عابد اللہ عرف تراب سمیت 5 خوارج ہلاک اور ایک خارجی کو گرفتار کرلیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا اور مارے گئے خوارج سکیورٹی فورسزکےخلاف دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں اور  علاقے میں معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز ملک سےدہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • تیراہ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کا تیراہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 خارجی ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کا تیراہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 خارجی ہلاک، 1گرفتار
  • ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 خوارج ہلاک
  • 14 دسمبر سے جاری آپریشنز میں 22 خوارج ہلاک،18 زخمی ہوئے،آئی ایس پی آر
  • ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 22 خوارج ہلاک
  • ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 1 ماہ میں 22 خوارج ہلاک
  • خیبر وادی تیراہ میں ایک ماہ کے دوران 22 خوارج ہلاک، 18 زخمی
  • ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن، 2 دن میں 22 خوارج ہلاک
  • شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن‘ 4 خوارج ہلاک