لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ پُرفضا مقام پر بنے معروف تاجروں اور شوبز ستاروں کے مہنگے محلات تک پہنچ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے عالیشان گھر راکھ کا ڈھیر بن گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لاس اینجلس کے پُرتعیش علاقے پیسیفک پیلیسیڈز میں امریکا کی مشہور شخصیات کے قیمتی محلات ہیں۔

گلوکارہ اور اداکارہ پیرس ہلٹن کا بھی ایسے ہی گھروں میں شامل ہے جو آتشزدگی میں تباہ ہوگئے۔ پیرس ہلٹن نے انسٹاگرام پر تسویر بھی شیئر کی۔

15 بار آسکر کے لیے نامزد ہونے والی گیت نگار ڈیان وارن کا بیچ ہاؤس بھی راکھ ڈھیر بن گیا۔ اداکارہ اینا فیرس کا گھر مکمل طور پر جل گیا۔ 

جمز ووڈ، رکی لیک، یڈی مونٹگ اور اسپینسر پراٹ کے گھر بھی خوفناک آتشزدگی میں راکھ کا ڈھیر بن گئے۔

 اسی طرح مائلز ٹیلر اور ان کی اہلیہ کیلیگ کا 75 لاکھ ڈالر مالیت کا گھر بھی جل گیا۔

اداکارہ مینڈی مور کو اپنا جلتا ہوا گھر چھوڑ چھاڑ کر محفوظ مقام پر منتقل ہونا پڑا۔ اداکار بین افلیک کا بھی 20 لاکھ ڈالر کا گھر بھی نذر آتش ہوگیا۔

یاد رہے کہ آتشزدگی کے باعث آسکر نامزدگیوں کی تاریخ بھی آگے بڑھا کر 19 جنوری گردی گئی ہے اور متعدد فلموں کے پریمیئر بھی منسوخ کردیے گئے۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

یاسر حسین نے اپنی موت کی جھوٹی خبر دینے والے یوٹیوبر کو بددعا دے دی

مشہور اداکار اور ہدایتکار یاسر حسین نے اپنی موت کی جھوٹی خبر دینے والے یوٹیوبر کو کرارا جواب دیا ہے۔ 

یاسر نے حال ہی میں اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک یوٹیوب تھمب نیل شیئر کیا، جس پر لکھا تھا، "اقرا عزیز کے شوہر اچانک انتقال کر گئے"۔

اس خبر پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے یاسر نے اسٹوری میں لکھا، "یہ خبر جس نے بھی لگائی ہے، اسے اگلی خبر اپنی والدہ کے بیوہ ہونے کی بھی لگانی چاہیے۔" اداکار نے اپنی اسٹوری میں ایک فنی ایموجی بھی شامل کیا۔

واضح رہے کہ یاسر حسین اور اقرا عزیز شوبز انڈسٹری کی مشہور جوڑی ہیں، جو 2019 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے، اور ان کی ازدواجی زندگی شوبز حلقوں میں کافی مقبول ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • امریکی حکومت آتشزدگی پر قابو پانے میں تاحال ناکام ،20 مسلم خاندان بھی متاثر
  • گورنر الیون نے دوستانہ میچ میں شوبز اسٹار الیون کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی
  • بھوجپوری فلموں کے مشہور اداکار سدپ پانڈے چل بسے
  • بھارتی اداکار انتقال کرگئے،شوبز انڈسٹری میں سوگ کا سماں
  • بڑی بیک چینل پیشرفت، بیرسٹر گوہر اور علی امین کی 3 اہم ترین شخصیات سے ملاقات، مذاکرات اہم مرحلے میں داخل
  • اسٹاک مارکیٹ کاروباری اتار چڑھاو کے بعد مندی کے باد ل
  • مومل شیخ نے شوبز میں سب سے قریبی دوست کا نام بتادیا
  • یاسر حسین نے اپنی موت کی جھوٹی خبر دینے والے یوٹیوبر کو بددعا دے دی
  • لاس اینجلس میں راکھ کے ڈھیر میں آسکر ایوارڈ کی تصویر؛ کتنی حقیقت کتنا فسانہ
  • ایک اور مشہور ہالی ووڈ جوڑے کے درمیان علیحدگی ہوگئی