پاکستانی محمد آصف نے سارک اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
کولمبو:پاکستان کے اسنوکر کے ماہر کھلاڑی محمد آصف نے کولمبو میں ہونے والی سارک اسنوکر چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
فائنل میں محمد آصف نے سری لنکا کے طہ عشرت کو ہرایا۔ ایونٹ کی اہم بات یہ تھی کہ محمد آصف نے پورے ایونٹ کے دوران ایک بھی فریم نہیں ہارا۔
دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف نے محمد آصف کی اس بڑی کامیابی پر انہیں مبارکباد دی ہے۔
اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ آصف نے ملک کا نام بین الاقوامی سطح پر فخر کے ساتھ بلند کیا ہے۔ انہوں نے محمد آصف کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا اور ان کی کامیابی کو قوم کے لیے باعثِ فخر قرار دیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان، 25 ہزار روپے تک جائیں گی
لاہور :آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا ہے، جو ایک ہزار روپے سے لے کر 25 ہزار روپے تک ہوں گی۔ ٹکٹ کی مختلف کیٹگریز میں جنرل انکلوژر، فرسٹ کلاس، پریمیم، وی آئی پی اور وی وی آئی پی شامل ہیں۔
سیمی فائنل میچز کی ٹکٹوں کی قیمتیں معمول سے زیادہ ہوں گی اور 25 ہزار روپے سے شروع ہوں گی۔ اس ایونٹ کا آغاز 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہو گا، جبکہ فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
اگر بھارت ٹورنامنٹ کے فائنل تک پہنچتا ہے تو فائنل دبئی میں کھیلا جائے گا، لیکن اگر بھارت فائنل میں نہ پہنچ سکا تو ایونٹ کا فائنل پاکستان میں منعقد کیا جائے گا۔