افغانستان کے لیے خصوصی نمائندہ محمد صادق وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
افغانستان کے لیے پاکستان کے خصوصی نمائندہ محمد صادق کو وزیراعظم کا خصوصی معاون مقرر کردیا گیا۔
کابینہ ڈویژن نے محمد صادق کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی محمد صادق کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔
واضح رہے کہ محمد صادق نے حال ہی میں افغانستان کا دورہ بھی کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کرکے خصوصی بریفنگ بھی دی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews افغانستان دورہ شہباز شریف محمد صادق معاون خصوصی مقرر نوٹیفکیشن جاری وزیراعظم پاکستان وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: افغانستان دورہ شہباز شریف معاون خصوصی مقرر نوٹیفکیشن جاری وزیراعظم پاکستان وی نیوز
پڑھیں:
اطلاعات ہیں نواز شریف نے اپنی ٹیم کو مذاکرات ناکام بنانے کا مشن دیدیا: بیرسٹر سیف
خیبر پختون خوا کے مشیرِ اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف—فائل فوٹوخیبر پختون خوا کے مشیرِ اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے الزام عائد کیا ہے کہ اطلاعات ہیں کہ نواز شریف نے اپنی ٹیم کو مذاکرات ناکام بنانے کا مشن سونپ دیا ہے۔
ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ پی ٹی آئی اور عسکری قیادت کی ملاقات کے بعد نواز شریف کیمپ میں کھلبلی مچ گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کو غیر مؤثر بنانے کا کام شروع ہو چکا ہے، ایسے عناصر سرگرم ہو چکے جو نہیں چاہتے کہ ملک میں سیاسی استحکام ہو۔
ذمے دار لوگوں کو معاہدے کی اونرشپ لینا پڑے گی، بیرسٹر سیفخیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ ذمے دار لوگوں کو کرم معاہدے کی اونر شپ لینا پڑے گی۔
بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ملک میں امن کے لیے مذاکرات کی راہ پر چل رہی ہے، یہ لوگ اپنے ناجائز اقتدار کو بچانے کے لیے مذاکرات کو ناکام بنانے کے مشن پر ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزراء اپنے حلف کا پاس رکھ کر پی ٹی آئی اور عسکری قیادت کی ملاقات پر سیاست نہ کریں۔