قومی ایئر لائن کا یورپ کیلئے فلائٹ آپریشن ساڑھے 4 سال بعد بحال، پہلی پرواز پیرس روانہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
یورپی یونین کی پابندی کے خاتمے کے بعد قومی ایئر لائن کی پہلی پرواز اسلام آباد سے پیرس روانہ ہوگئی۔
قومی ایئر لائن کا یورپ کے لیے فلائٹ آپریشن ساڑھے 4 سال بعد بحال ہوا ہے۔ پرواز پی کے 749 نے 323 مسافروں کے ساتھ پیرس کے لیے اڑان بھری۔
فرانس میں پی آئی اے کے منیجر رضوان کے مطابق یہ پرواز اسی شام پیرس انٹرنیشنل چارلس ڈیگال ایئرپورٹ پر اترے گی۔
ترجمان کے مطابق مسافر ہفتے میں دو روز پیرس سے اسلام آباد اور اسلام آباد سے پیرس آیا جایا کریں گی۔
وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ آج ہمارے لیے تاریخی دن ہے، قومی ایئر لائن کے منافع بخش روٹس بند ہوگئے تھے
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: قومی ایئر لائن
پڑھیں:
سعودی عرب سے لاہور آنیوالی پی آئی اے پرواز حادثے میں بال بال بچ گئی ،دمام میں ہنگامی لینڈنگ
لاہور(نیوزڈیسک)قومی ایئر لائن کی سعودی عرب سے لاہور کی پرواز میں فنی خرابی کے باعث دمام میں ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق شیڈولڈ پرواز پی کے 244 دمام سے لاہور کے لیے روانہ ہوئی تھی،
ذرائع کا کہنا ہے کہ روانگی کے 20 منٹ بعد ایئر بس اے 320 طیارے میں فنی خرابی ہوئی تھی،ایوی ایشن ذرائع نے کہا کہ اے ٹی سی دمام کو آگاہ کر کے پائلٹ واپس لینڈنگ اپروچ پر آگیا۔
پی آئی اے پرواز میں فنی خرابی پر پائلٹ نے 4 بج کر 22 منٹ پر ریڈار پر ہنگامی ایمرجنسی سگنل دیا،روانگی کے ایک گھنٹے بعد پرواز بحفاظت دمام ایئر پورٹ پر لینڈ کر گئی۔
پی آئی اے پروازمیں فنی خرابی، طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا، کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ