Daily Mumtaz:
2025-04-15@09:37:10 GMT

شاہد خاقان عباسی کی جماعت الیکشن کمیشن میں رجسٹر ڈ

اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT

شاہد خاقان عباسی کی جماعت الیکشن کمیشن میں رجسٹر ڈ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جماعت کو رجسٹر کر لیا۔
عوام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، الیکشن کمیشن کے مطابق شاہد خاقان عباسی عوام پاکستان کے کنوینئر ہیں، مفتاح اسماعیل عوام پاکستان کے سیکرٹری جنرل ہیں۔
الیکشن کمیشن نے عوام پاکستان پارٹی کے انٹراپارٹی الیکشن تسلیم کرلئے، عوام پاکستان نے 26 جون کو انٹرا پارٹی الیکشن کی تفصیلات جمع کرائی تھیں۔
الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد 168 ہوگئی، پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات تاحال تسلیم نہ ہوئے، پی ٹی آئی بطور جماعت الیکشن کمیشن کی فہرست میں موجود ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن عوام پاکستان

پڑھیں:

ہم سے پانی چھین کر کیا 7 کروڑ عوام کو بھوکا ماروگے؟ شرجیل میمن

شرجیل انعام میمن : فوٹو فائل

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ کینالز کا مسئلہ سندھ کے عوام کیلئے جینے اور مرنے کا مسئلہ ہے، ہم سے پانی چھین کر کیا 7 کروڑ عوام کو بھوکا ماروگے؟

ٹنڈو جام میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ 18 اپریل کو کینال منصوبے سے متعلق عوام کو آگاہ کریں گے، کینال منصوبے پر پیپلز پارٹی خاموش نہیں بیٹھے گی۔

دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے خلاف پی پی پی کا 18 اپریل کو جلسے کا اعلان

نثار کھوڑو نے کہا کہ وفاق نے کالا باغ ڈیم تو کبھی کینال کی صورت میں سندھ پر حملہ کیا، ہماری آباد زمینوں کو پانی نہیں مل رہا اور یہ کینال نکال رہے ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی کینالوں پر سمجھوتہ نہیں کرے گی، صدر مملکت کے پاس کسی منصوبے کی منظوری کا اختیار ہی نہیں، چند لوگ ہمیشہ پیپلز پارٹی کے خلاف پروپیگنڈا کرتے ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ 18 اپریل کو جلسہ نہیں، کینالز کے خلاف ریفرنڈم ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • چیف جسٹس آف پاکستان نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا
  • حکومت خیبرپختونخوا کا مائنز اینڈ منرل ایکٹ صوبے کے عوام کے ساتھ ظلم ہے
  • پارٹی رہنما عوام کی خدمت میں دن رات ایک کردیں، چوہدری شجاعت
  • ہم سے پانی چھین کر کیا 7 کروڑ عوام کو بھوکا ماروگے؟ شرجیل میمن
  • اپوزیشن اتحاد کا 20 اپریل کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا فیصلہ لیکن میزبانی کون کرے گا؟ پتہ چل گیا
  • تنزانیہ میں 1977 سے برسر اقتدار پارٹی نے اپوزیشن جماعت کو الیکشن کیلئے نااہل قرار دلوا دیا
  • کراچی :جماعت اسلامی کا آج غزہ ملین مارچ
  • انٹرا پارٹی الیکشن: بلاول بلامقابلہ پی پی کے چیئرمین، چودھری شجاعت ق لیگ کے صدر منتخب
  • بلاول بھٹو زرداری انٹراپارٹی الیکشن میں ایک بار پھر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین منتخب
  • فلسطین کی حمایت اب ایک سوچ بن گئی ہے، اس سوچ کو شکست نہیں دی جاسکتی، منعم ظفر