چمن: ریلوے سٹیشن روڈ پر دھماکا، 4 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
چمن :بلوچستان کے شہر چمن میں واقع ریلوے اسٹیشن روڈ پر ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
حکام کے مطابق دھماکا زور دار تھا، جس کے باعث اس کی آواز دور تک سنی گئی۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے اور دھماکے کی نوعیت سے متعلق تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ مزید معلومات آنے والی ہیں۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
پاکستان ریلوے کا مزید 7 ٹرینیں پرائیویٹ کرنے کا فیصلہ
سعید احمد:ٹرینیں نجی شعبے کے اشتراک سے چلانے کے لیے تیاریاں شروع، ریلوے ہیڈ کوارٹر نے ٹرینوں کی کمرشل مینجمنٹ آؤٹ سورس کرنے کے لیے بڈز طلب کر لی۔
ٹرینوں میں ہزارہ ایکسپریس ،کراچی ایکسپریس ،فرید ایکسپریس، بہاؤالدین زکریا ایکسپریس،سکھر ایکسپریس، مونجو دھاڑو ایکسپریس اور راولپنڈی پیسنجر شامل ہیں، خواہشمند فرمز 10 فروری تک ٹیکنیکل اور فائننشل بڈ جمع کروا سکیں گی۔