دبئی : امارات کی لیگ آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 ایک شاندار افتتاحی تقریب کے ساتھ دنیا بھر کے شائقین کو اپنی جانب متوجہ کرنے کو تیار ہے جس میں بالی ووڈ ستارے شاہد کپور ، پوجا ہیگڑے اور سونم باجوہ جلوہ گر ہوں گے تقریب کا آغاز ہفتہ 11 جنوری 2025 کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے ہوگا۔
شاہد، پوجا اور سونم اپنے بلاک بسٹر گانوں پر شاندار پرفارمنس کے ساتھ جشن کا آغاز کریں گے جس کے بعد شائقین کو محظوظ کرنے کے لئے آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا جائے گا۔ تقریب میں بالی ووڈ کے معروف پروڈیوسر اور اداکار جیکی بھگنانی اور ردھیما پاٹھک افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔
تماشائیوں کو شام 4 بجے سے اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی شائقین سے کہا گیا ہے کہ وہ کسی پریشانی سے بچنے کے لئے جلد سے جلد پہنچیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

پاک بھارت میچ؛ ریونیو شیئرنگ پر پاکستان اور اماراتی بورڈ معاہدے کے قریب

کراچی:

چیمپیئنز ٹرافی کے حوالے سے پاکستان اور امارات بورڈ جلد ریونیو شیئرنگ معاہدے کے قریب ہیں، سی او او سبحان احمد کے مطابق ٹکٹوں کی فروخت اور دیگر تفصیلات تقریباً مکمل ہو چکی ہیں، پاک بھارت شائقین کیلیے الگ اسٹینڈز مختص کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے یو اے ای میں پاکستان اور بھارت کے مزید دو طرفہ میچز کی میزبانی میں بھی دلچسپی ظاہر کر دی۔

تفصیلات کے مطابق امارات کرکٹ بورڈ کے سی او او سبحان احمد نے دبئی میں ’’ایکسپریس‘‘ کو خصوصی انٹرویو میں کہا کہ پی سی بی کے ساتھ ریونیو شیئرنگ اور دیگر معاملات پر بات چیت مثبت انداز میں جاری ہے، اس حوالے سے آخری مراحل میں ہیں، مجھے کسی ایشو کی توقع نہیں ہے، دونوں فریقین باہمی فوائد کو یقینی بنانے کے لیے پْرعزم ہیں۔

تعاون کی اہمیت کو اْجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی شراکت داری کی کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ دونوں فریقین خود کو اہم محسوس کریں، پی سی بی نے ہماری باتوں کو سمجھا اور ہمارے درمیان خیالات کا مثبت تبادلہ ہوا، ہم جلد ہی معاملات کو حتمی شکل دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

سبحان احمد نے یقین دہانی کرائی کہ ٹکٹوں کی فروخت اور دیگر تفصیلات تقریباً مکمل ہو چکی ہیں، جلد شائقین کو قیمت اور خریداری کے عمل کے بارے میں مطلع کیا جائے گا، ٹکٹ پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر دستیاب ہوں گے تاکہ پاکستان اور بھارت کے شائقین سمیت دیگر افراد بھی اس ایکشن کا لطف اٹھا سکیں۔

امارات کرکٹ بورڈ کے سی او او نے متحدہ عرب امارات میں بھارت اور پاکستان کے شائقین میں ہم آہنگی کے جذبے کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہاں شائقین بغیر کسی مسئلے کے ایک ساتھ بیٹھتے ہیں، الگ اسٹینڈز مختص کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے یو اے ای میں پاکستان اور بھارت کے مزید دو طرفہ میچز کی میزبانی میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے وینیوز اور انفرا اسٹرکچر ہمیں انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے مثالی انتخاب بناتے ہیں، اگر ٹیمیں تیار ہوں تو ہم میزبانی کے لیے تیار ہوں گے، یو اے ای کا منفرد کثیر الثقافتی ماحول ان میچز میں جوش و خروش کا نیا رنگ بھر دیتا ہے، چونکہ یہاں بہت سے بھارتی اور پاکستانی رہتے ہیں، اس لیے پاک بھارت میچ صرف کرکٹ نہیں بلکہ ایک جشن ہے، دونوں طرف کے شائقین اپنی ٹیموں کی حمایت کے لیے جمع ہوتے اور کھیل کا لطف اٹھاتے ہیں جس سے شاندار ماحول پیدا ہوتا ہے۔

سبحان احمد نے حالیہ ایونٹس جیسے ایشیا کپ اور 2021 ورلڈ کپ میں عوامی دلچسپی کا حوالہ دیتے ہوئے اس بار چیمپیئنز ٹرافی میں مزید جوش و خروش کی امید ظاہر کر دی۔ انہوں نے کہا کہ ہم توقع کرتے ہیں یہ میچز بہت دلچسپ ہوں گے اور شائقین کی ریکارڈ توڑ حمایت دیکھنے کو ملے گی، ٹکٹس سب کے لیے قابلِ رسائی ہوں گے۔

پاکستانی شائقین کو درپیش ویزا چیلنجز کے حوالے سے سبحان احمد نے انکشاف کیا کہ یو اے ای حکومت کے ساتھ اس حوالے سے بات چیت جاری ہے، ہم اس بات کے لیے پْرعزم ہیں کہ کرکٹ کے شائقین کسی غیر ضروری رکاوٹ کے بغیر میچز میں شریک ہو سکیں، یو اے ای شاندار سہولیات اور حکومتی تعاون فراہم کرتا ہے، یہ اسے ایونٹس کے لیے قلیل مدت کے نوٹس پر بھی بہترین مقام بناتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی کرکٹٹیم کے پاکستان نہ آنے سے شائقین اور اسپانسر شپ پر اثر پڑسکتا ہے
  • چیمپئینز ٹرافی،بھارت کا افتتاحی تقریب کو متنازع بنانے کیلئے پروپیگنڈہ
  • ٹرمپ کی تقریب حلف برداری ، امریکہ کے تین سابق صدر سمیت ایلون مسک، جیف بیزوس، مارک زوگر برگ شرکت کریں گے
  • چیمپئینز ٹرافی؛ افتتاحی تقریب، کیپٹنز میٹ! روہت کی پاکستان آمد سے متعلق بڑا یوٹرن
  • چمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب وینیوکا انتخاب تاحال نہ ہوسکا
  • پاک بھارت میچ؛ ریونیو شیئرنگ پر پاکستان اور اماراتی بورڈ معاہدے کے قریب
  • سیف علی خان پر حملے کے بعد اداکارہ کرینہ کپور کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب 16یا 17 فروری کوکرائے جانے کا امکان
  • کراچی : سندھ اسپیشل گیمز کی افتتاحی تقریب کے دوران صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر ،سیکریٹری اسپورٹس عبدالعلیم لاشاری کھلاڑیوںکی پرفارمنس دیکھ رہے ہیں
  • ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری، بلاول بھٹو کو دعوت نامہ موصول