Express News:
2025-01-18@13:08:00 GMT

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونا آج مزید مہنگا ہوگیا

اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT

کراچی:

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11 ڈالر کے اضافے سے 2676 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو سونا مزید مہنگا ہوگیا۔

24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1100 روپے کے اضافے سے 279400 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 943 روپے کے اضافے سے 239540 روپے کی سطح پر آگئی۔

اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3350روپے اور 10گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2872.

08 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سونے کی قیمت

پڑھیں:

حکومت کا پٹرول اور ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان

لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 15 جنوری 2025ء ) حکومت کا پٹرول اور ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان، جنوری کے اگلے 16 ایام کیلئے پٹرول کی فی لیٹر قیمت 3 روپے 47 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے مہنگا کر دیا گیا۔ اس سے قبل بتایا گیا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا پاکستان پر منفی اثر پڑنے کا خدشہ ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ 16 جنوری سے پاکستان میں تمام پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

رپورٹس میں پاکستان میں 16 جنوری سے پٹرول کی قیمت میں 3 روپے، ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 70 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے سے زائد اضافہ ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا۔ اوگر نے قیمتوں میں اضافے کیلئے سمری وزارت خزانہ کو ارسال کی، جس کا اطلاق وزیراعظم کی حتمی منظوری کے بعد آج رات 12 بجے سے ہو گا۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم کی جانب سے منظور کردہ نئی قیمتوں کا اطلاق 16 سے 31 جنوری تک نافذ العمل ہوگا۔

اس سے قبل نئے سال کے آغاز پر وفاقی حکومت کی جانب سے یکم جنوری 2025 کو بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 روپے 96 پیسے تک کا اضافہ کیا گیا تھا ۔ پیٹرول کی قیمت میں 56 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 96 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا تھا۔ دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اکتوبر 2024 کے بعد سے تیل کی قیمتیں 80 ڈالرز فی بیرل کی سطح سے نیچے ٹریڈ کرتی رہیں، تاہم اب اکتوبر 2024 کے بعد پہلی مرتبہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 80 ڈالرز فی بیرل کی سطح سے اوپر چلی گئی۔

عالمی مارکیٹ میں برطانوی خام تیل کی قیمت میں ساڑھے 4 فیصد سے زائد کا بڑا اضافہ ہوا ہے، 3.50 ڈالر کے اضافے سے فی بیرل برطانوی خام تل کی قیمت 80.42 ڈالر ہو گئی۔ جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت میں تقریباً 5 فیصد کے قریب اضافہ ہوا ہے۔ امریکی خام تیل کی قیمت 3.57 ڈالر اضافے سے 77.49 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر آ گئی۔ معاشی ماہرین کے مطابق روس اور ایران پر نئی امریکی پابندیوں کے امکانات کے باعث عالمی مارکیٹ میں ہلچل دیکھی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے دن ریکارڈ اضافہ
  • سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے دن اضافہ ریکارڈ ،فی تولہ قیمت کہاں پہنچ گئی ؟جانیں
  • پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں بہت بڑااضافہ
  • عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے اثرات، پاکستان میں 1400 روپے فی تولہ مہنگا
  • سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج پھر مہنگا ہوگیا
  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
  • عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا ہوگیا
  • حکومت کا پٹرول اور ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان
  • مقامی اور عالمی سطح پر سونا مہنگا ہوگیا، چاندی کی قیمت مستحکم